غربت کی شرح کو کم کرنے کیلئے بلوچستان بھر میں 2لاکھ 42ہزار خواتین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہورہی ہیں ،ماروی میمن

وزیراعظم اور وفاقی وزیر خزانہ کی خصوصی دلچسپی پر حکومت نے خواتین کا ماہانہ معاوضہ 3ہزار سے بڑھا کر 4ہزار 834روپے کردیاہے ، وزیر مملکت و چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام

بدھ 15 فروری 2017 23:30

غربت کی شرح کو کم کرنے کیلئے بلوچستان بھر میں 2لاکھ 42ہزار خواتین بے ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2017ء) وزیر مملکت و چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن نے کہاہے کہ بی آئی ایس پی کا مقصد غربت کاخاتمہ ،خواتین کو بااختیار بناکر ان کا احساس محرومی دورکرناہے ،غربت کی شرح کو کم کرنے کیلئے بلوچستان بھر میں 2لاکھ 42ہزار خواتین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہورہی ہیں ،وزیراعظم میاںمحمدنوازشریف اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی خصوصی دلچسپی پر حکومت نے خواتین کا ماہانہ معاوضہ 3ہزار سے بڑھا کر 4ہزار 834روپے کردیاہے ،جبکہ صوبے میں بی آئی ایس پی کے 25نئے دفاتر کی منظوری دی گئی ہے ،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے قومی سماجی ،اقتصادی سروے میں قابل اور ایماندار نوجوانوں کو میرٹ پر بھرتی کیاجائیگا ۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے اسلام آباد روانگی سے قبل وزیراعلیٰ بلوچستان کے پولیٹیکل سیکرٹری ملک ظاہر خان کاکڑ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ماروی میمن نے کہاکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پائلٹ سروے ملک بھر کے 16اضلاع میں کیاجارہاہے جس میں بلوچستان کے قلعہ سیف اللہ ،نصیرا ٓباد اور تربت کے اضلاع شامل ہیں جبکہ خواتین کی بی آئی ایس پی میں شراکت داری کو مزید بہتربنانے کیلئے آگاہی مہم شروع کیاجارہاہے ،سروے میں بلا تفریق تمام علاقوں کا کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا جمع کیاجائیگا اور ہماری کوشش ہوگی کہ سروے میں کوئی گھرانہ باقی نہ رہے جبکہ سروے کو صاف اورشفاف بناے کیلئے تمام ضروری ہدایات بی آئی ایس پی بلوچستان کے عملے کو جاری کئے گئے ہیں اوراس ضمن میں کوئی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کیاجائیگا ،انہوں نے کہاکہ وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت بلوچستان کے عوام کے احساسات کو مدنظررکھتے ہوئے غربت سروے بہتر انداز میں سرانجام دیگی اور متعلقہ اضلاع کے یونین کونسلز میں سروے کے ٹیموں میں مقامی نوجوانوں کو بھرتی کیاجائیگا اس لئے ناگزیر ہے علاقے کے تمام لوگ بلاتفریق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرا م کے قومی سماجی ،اقتصادی سروے میں بھر پور حصہ لیں اور اس ضمن میں 2010-11کے سروے میں ہونیوالی غلطیوں کا ازالہ کیاجائیگا اور ہرگھرانے سے 60سوالات پر مشتمل پرفارما پُرکروایاجائیگا،وزیراعلیٰ بلوچستان کے پولیٹیکل سیکرٹری ملک ظاہر خان کاکڑ نے بلوچستان کا بار بار دورہ کرنے پر ماروی میمن کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ماروی میمن نے آواران سے لیکر ژوب تک بلوچستان کے تمام اضلاع کا دورہ کرکے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے کام کا جائزہ لیاہے جوکہ خوش آئند اقدام اور باقی وفاقی وزراء کیلئے مشعل راہ ہے ،انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری بلوچستان کے تعمیر کے مسائل کے حل اور صوبے کی تعمیر وترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں ،وہ دن دور نہیں جب بلوچستان ہر حوالے سے ملک کے دیگر صوبوںکی برابر کامقام حاصل کرلے گا۔

متعلقہ عنوان :