پی این ایس سی نے مستحکم آؤٹ لک کے ساتھ پاکرا کی ژAAس ریٹنگ حاصل کرلی

شپنگ کی عالمی انڈسٹری میں بحران کے باوجود پی این ایس سی کی ریٹنگ ڈبل اے ہونا بہت بڑی کامیابی ہے، وفاقی وزیر سینیٹر حاصل خان بزنجو چار فیری سروس کے منصوبے مکمل ہونے والے ہیں، پہلی فیری سروس کراچی تا پورٹ قاسم آئندہ دو ماہ میں شروع کردیں گے فیری سروسز کے دائرہ کار دبئی اور سعودی عرب تک بڑھائیں گے، پریس کانفرنس سے خطاب

بدھ 15 فروری 2017 23:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2017ء) پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی (پاکرا) نے پی این ایس سی کو طویل مدتی ژAAس ریٹنگ دی ہے جو کہ سال 2016 کی پی این ایس سی کی AA- ریٹنگ میں اضافے کا باعث بنے گی۔ پی این ایس سی کو رواں برس قلیل مدتی ریٹنگ ژA1+ستقویض کی گئی تھی جبکہ سال2016 میں بھی پی این ایس سی کی قلیل مدتی ریٹنگ ژA1+س,ہی تھی ۔پاکرا کی جانب سے پی این ایس سی کی آؤٹ لک کو بھی مستحکم قرار دیا گیا ہے ،پی این ایس سی کو سال 2017کیلئے اپ گریڈ کی ایڈوائس جاری کی گئی ہے جبکہ گزشتہ برس کمپنی کیلئے مینٹین کی ایڈوائس جاری کی گئی تھی ۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر بندر گاہ و جہاز رانی سینیٹر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ شپنگ کی عالمی انڈسٹری میں بحران کے باوجود پی این ایس سی کی ریٹنگ ڈبل اے ہونا بہت بڑی کامیابی ہے، چار فیری سروس کے منصوبے مکمل ہونے والے ہیں، پہلی فیری سروس کراچی تا پورٹ قاسم آئندہ دو ماہ میں شروع کردیں گے، فیری سروسز کے دائرہ کار دبئی اور سعودی عرب تک بڑھائیں گے۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کو ڈبل اے ریٹنگ ملنے کی خوشی میں ہونے والی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی، ان کے ساتھ چیئرمین پی این ایس سی عارف الٰہی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر راشد صدیقی اور دیگر بھی موجود تھے۔وفاقی وزیر حاصل خان بزنجو نے کہا کہ کوئی کامیابی ملے تو وہ ادارے کی نہیں پاکستان کی کامیابی ہوتی ہے،چیئرمین اور اس کی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، ڈبل اے ریٹنگ ایسے وقت میں حاصل کرنا بہت بڑی کامیابی ہے جس وقت شپنگ کی عالمی انڈسٹری بحران کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی این ایس سی، گوادر پورٹ، پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ کا مزید درست استعمال کیا جائے تو ان کا ملکی معیشت میں بڑا کردار ہوگا، فیری سروسز جب شروع ہوں گی تو نجی سیکٹر بھی ان میں آجائے گا اور سرمایہ کار ی میں اضافہ ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلی فیری سروس کراچی سے پورٹ قاسم چلے گی، اس کے لیے ہمیں بہت تقاضا کیا جارہا تھا کہ پورٹ قاسم جانے میں مشکلات درپیش ہیں اور ٹریفک جام ملتا ہے، یہ سروس کراچی کے لیے تحفہ ہوگا ساتھ ہی سمندر کنارے کروز بھی کھڑے کریں گے تاکہ سمندر کنارے کے بجائے سمندر کے بیچوں بیچ بیٹھ کر کھانا کھایا جاسکے۔

ایک سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ ساؤتھ ایشین کنٹینر ٹرمینل مارچ میں فعال ہوجائے گا، اس میں کچھ مشکلات تھیں تاہم وہ اب دور ہوچکی ہیں اور اب کوئی مشکل باقی نہیں۔انہوں نے کہا کہ ان لینڈ شپنگ پر کام جاری ہے، تین سے چار جگہ یہ شروع ہوچکی ہے۔چیئرمین پی این ایس سی عارف الٰہی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پی این ایس سی کی تاریخ میں پہلی بار ادارے کی ریٹنگ ڈبل اے ہوئی ہے اور پہلی بار پی این ایس سی کے جہازوں کی مال لے جانے کی گنجائش سات لاکھ میٹرک ٹن ہوگئی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی سے عنقریب چلنے والی جو چار فیری سروسز ہیں ان میں پہلی کراچی تا پورٹ قاسم، دوسری کراچی تا ایرانی بندر گاہ چاہ بہار، تیسری کراچی تا اورماڑہ یا پسنی اور چوتھی کراچی تا گوادر شامل ہیں تاہم ان میں سب سے پہلے کراچی تا پورٹ قاسم فیری سروس مکمل ہوگی بعدازاں دوسرے نمبر پر ایرانی بندر گاہ چاہ بہار تک چلائی جائے گی۔

چیئرمین کی یہ بات مکمل کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم بعدازاں فیری سروس کا دائہ کار دبئی اور سعودی عرب تک بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ایک سوال پر چیئرمین نے کہا کہ ڈریجنگ ایک منافع بخش صنعت ہے، پی این ایس سی نے اسے اپنی ترجیحات میں دوسرے نمبر پر رکھا ہے، ارادہ ہے کہ پی این ایس سی اپنی ذیلی کمپنی قائم کرکے ڈریجنگ بھی شروع کرے کیوں یہ ایک منافع بخش انڈسٹری ہے اور پی این ایس سی اپنے منافع میں اضافے کے لیے ایسے اقدامات کو ترجیح دے رہی ہے۔

پی این ایس سی کے چیئرمین عارف الٰہی کا کہناتھا کہ پاکرا کی جانب سے مستحکم آؤٹ لک کے ساتھ AAس ریٹنگ نیشنل کیریئر کمپنی کی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل ہے ،اس ریٹنگ کے حصول میں ٹیم ورک، بہترین انتظامی پریکٹسز اور انتہائی چیلنجنگ ماحول میں عالمی تناظر کو مد نظر رکھتے ہوئے درست فیصلوں کا بڑا عمل دخل ہے ،ہم چارٹرڈ جہازوں کے ذریعے کمپنی کے بزنس کو بڑھانے کی حکمت عملی پر کام کررہے ہیں ،پی این ایس سی کے فلیٹ میں اضافے کے تحت دو نئے جہاز شامل کئے جارہے ہیں جس میں Aframax اور long-range1. شامل ہیںجبکہ فلیٹ میں دو نئی فیری بھی شامل کی جائینگی جس سے کارپوریشن کی آمدنی اور آپریشنز میں اضافہ ہوگا،ان دو نئے جہازوں کی خریداری کیلئے زیادہ تر قرض پر انحصار کیا جائیگا جس سے یقینی طور پر کمپنی کی مالیاتی پرفائل پر بوجھ پڑے گا،تاہم موجودہ بزنس سے ہمیں امید ہے کہ کیش فلوز میں اضافہ دیکھا جاسکے گا ،پاکرا کی جانب سے تقویض کی گئی ریٹنگ کا انحصار کمپنی کے کیش فلوزاور کاروباری توسیع پر ہے ،ہمیں امید ہے کہ نئے جہازوں کی آمد سے کمپنی کے کیش فلوز میں اضافہ دیکھا جاسکے گا اور ہمیں اپنی بیلنس شیٹ کو مستحکم رکھنے میں کسی قسم کی دقت نہیں ہوگی۔

پاکرا کی جانب سے پی این ایس سی کیلئے مستحکم ریٹنگ کا اجراء نیشنل فلیگ کیریئر کمپنی کی عمدہ اور شاندار کارکردگی پر اعتماد کا ثبوت ہے ،پی این ایس سی نے حالیہ برسوں میں اپنے بزنس پروفائل میں نمایاں اضافہ کیا ہے اور پی این ایس سی انتظامیہ نے فلیٹ کے بہترین استعمال ،عمدہ پرائسنگ حکمت عملی اور کاسٹ مینجمنٹ اقدامات کے ذریعے کارپوریشن کو ترقی و دوام بخشا ہے ۔