وزیر اعظم نواز شریف سے ایم ڈی ٹوازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن چودھری عبدالغفور خاں کی ملاقات

ٹوازم کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ،نواز شریف نے عبدالغفور کی پیش کی گئیں تجاویز کو بے حدسراہا

بدھ 15 فروری 2017 23:16

وزیر اعظم نواز شریف سے ایم ڈی ٹوازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن چودھری عبدالغفور ..
رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2017ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف سے منیجنگ ڈائریکٹر ٹوازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن چودھری عبدالغفور خاں نے وزیر اعظم ہائوس اسلام آباد سیکرٹریٹ میں ملاقات کی جس میں ٹوازم کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے چودھری عبدالغفور کی طرف سے پیش کی گئیں تجاویز کو بے حدسراہا ۔

نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی خوبصورتی چاہے وہ کھیلوں سے حوالے سے ہے خواہ کلچر اور ثقافت و سیاحت کے حوالے سے ،اس کو پوری دنیا میں دکھایا جائے ، دنیا میںہر طرف پاکستان ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کا چرچا ہونا چاہئے ۔جس پرچودھری عبدالغفور نے ٹورازم چینل شرو ع کرنے بارے رائے دی اور بتایا کہ اس سلسلے میں انہوں نے کافی کام کربھی لیا ہے ۔

(جاری ہے)

جس پر نواز شریف نے تجویز کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کا سوفٹ امیج ٹورازم کے پلیٹ فارم سے ہی دنیا بھر کے سامنے لایا جاسکتا ہے اس پر زیادہ سے زیادہ کام کریں مجھے آپ کی تجاویز سے مکمل اتفاق ہے اور یہ کام آپ سے بہتر کوئی نہیںکرسکتا ہے اور اس سلسلے میں جو سوچ چودھری عبدالغفور کی ہے وہ ان کو اللہ کی طرف سے دین ہے ،چودھری عبدالغفور کی قیادت میں ٹورازم واقعی مثالی ترقی کرے گا اور پاکستان کا منافع بخش شعبہ ثابت ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :