Live Updates

شہباز شریف کیخلاف نا اہلی ریفرنس محض الزام نہیں ، شوگر ملوں کی منتقلی پر فیصلہ عدالتوں نے دیا، امید ہے سپیکر غیر جانبدارانہ فیصلہ کرینگے‘ محمود الرشید

اگر سپیکر پنجاب اسمبلی نے اپنی آئینی و قانونی ذمہ داری نہ نبھائی تو پھر عدالتوں کا رخ کریں گے اور عوام کے پاس جائیں گے‘ اپوزیشن لیڈر

بدھ 15 فروری 2017 23:16

شہباز شریف کیخلاف نا اہلی ریفرنس محض الزام نہیں ، شوگر ملوں کی منتقلی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2017ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کیخلاف نا اہلی ریفرنس محض الزام نہیں ، شوگر ملوں کی منتقلی پر فیصلہ عدالتوں نے دیا، امید ہے سپیکر غیر جانبدارانہ فیصلہ کرینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب پبلک سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انکا کہنا تھا تحریک انصاف نے کبھی الزام تراشی کی سیاست نہیں کی، جہانگیر ترین خان کا ریفرنس حقائق پر مبنی تھا، پہلے ثبوت پیش کئے پھر عدالتوں نے فیصلہ کیا اسی بنیاد پر نا اہلی ریفرنس دائر کیا گیا، عدالتی فیصلے کے بعد سپیکر پنجاب اسمبلی کو ریفرنس الیکشن کمیشن کو بجھو انا ہی پڑیگا، اگر انہوں نے اپنی آئینی و قانونی ذمہ داری نہ نبھائی تو پھر عدالتوں کا رخ کریں گے اور عوام کے پاس جائیں گے، سپیکر کے جانبدارانہ رویے کیخلاف پہلے بھی احتجاج کیا آئندہ اجلاس میں بھی کارروائی نہیں چلنے دیں گے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں یہ پہلی حکومت ہے جو اپوزیشن پر الزام لگا رہی ہے، اپنی چوری پکڑے جانے پر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اگر اپوزیشن جماعتوں میں سے کسی نے کوئی غلط کام کیا تو حکومت پکڑ تی کیوں نہیں میاں محمود الر شید نے کہا کہ آنے والے چند دنوں میں حکمرانوں کی ساری غلط فہمیاں دور ہو جائیں گی، پا نا مہ ہو یا شوگر ملوں کی منتقلی یہ دونوں تحریک انصاف نہیں مفاد عامہ کا معاملہ ہے، متعلقہ فورم پر موثر دلائل اور ثبوت دیئے فیصلہ بھی بھی فیصلہ عوام کے حق میں آئے گا۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات