وزیراعلیٰ سندھ مئی میں تھر کول فیلڈ بلاک1 میں مائنگ اور کول فائر پاورمنصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے

بدھ 15 فروری 2017 23:13

وزیراعلیٰ سندھ مئی میں تھر کول فیلڈ بلاک1 میں مائنگ اور کول فائر پاورمنصوبے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2017ء) وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ مئی میں تھر کول فیلڈ بلاک1 میں مائنگ اور کول فائر پاور منصوبہ لگانے کے انتظامات مکمل کرنے کے بعد منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے،سندھ حکومت اوراینگرو مل کر بلاک ۔II میں مائنگ اور پلانٹ لگا رہے ہیں جس سے بین الاقوامی کمپنیوں کا اعتماد بحال ہوا ہے ۔یہ بات انہوںنے بدھ کوچائنا کول اینڈ انجینئرنگ کے چیئرمین وانگ چن ہو سے وزیراعلیٰ ہائوس میں ملا قات کے دوران کہی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ یہ کمپنی 7.8 ملین ٹن وئلہ نکالے گی اور660 میگا واٹ کے پاور پلانٹ لگائے گی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ میں آج بہت خوش ہوں کہ تھر کول ملک میں توانائی کا مسئلہ حل کرنے جا رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم نے پہلے مرحلے میں تھر میں روڈ نیٹ ورک بنایا , پانی کا انتظام کیا، اب تھر ملک کا مستقبل اورتوانائی کا ضامن بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تھر کے بلیک گولڈ (کوئلی) سے ملک باالخصوص صوبہ سندھ میں ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔

متعلقہ عنوان :