بھارت ،افغانستان ہمارے دشمن ،کہاجاتا ہے واقعات پی ایس ایل کو سبوتاڑ کرنے کیلئے ہوئے ،ْرحمان ملک

بدھ 15 فروری 2017 23:13

بھارت ،افغانستان ہمارے دشمن ،کہاجاتا ہے واقعات پی ایس ایل کو سبوتاڑ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2017ء) پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک نے کہا ہے کہ سب اس بات سے آگاہ ہیں کہ بھارت اور افغانستان ہمارے دشمن ہیں لیکن پھر بھی یہی کہا جاتا ہے کہ پی ایس ایل کو سبوتاڑکرنے کے کیلئے واقعات رونما ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

رحمان ملک کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ افسوسناک بات ہے 3دن میں ملک کے تمام دارالحکومتوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا ،ْ سوشل میڈیا پر جماعت الاحرار کی ایک ویڈیو چل رہی ہے جس میںوہ خود ملک میں ہونیوالے دہشتگردی کے واقعات کی ذمہ داری قبول کر رہے ہیں ۔میرا حکومت سے سوال ہے کہ کیا انہوں نے اتنا سب کچھ ہونے جانے کے بعد جماعت الاحرار کو کالعدم قراردیا ہی ۔