رائے ونڈ ‘ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے 2 طالب علموں کو کچل ڈالا

بدھ 15 فروری 2017 23:09

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2017ء) تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 2 طالب جاں بحق ہوگئے ۔ بتایاگیا ہے کہ 2موٹر سائیکل سوار طالب علم آٹھویں جماعت کا پیپر دینے جارہے تھے کہ پیچھے سے آتی ہوئی اینٹوں سے لدی تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہوکر ان پر چڑھ گئی جس کے نتیجہ میں دو نوں طالب علم موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے اور ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیاجبکہ ٹریکٹر ٹرالی پر سوار ایک مزدور کو طالب علموں نے پکڑکر حوالہ پولیس کردیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کالج اور سکول کے سینکڑوںطالب علموںنے سٹوڈنٹس لیڈر ایم ایس ایف عمار نمبردار کی قیادت میں ٹائروں کو آگ لگا کر روڈ بلاک کردی اور مقامی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے۔

متعلقہ عنوان :