سینٹ ،ْ بم دھماکوں اور دہشتگرد تنظیم حرکت الاحرار کی ویڈیوز کے حوالے سے وضاحت کیلئے بلیغ الرحمان طلب

بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں ،ْچیئر مین سینٹ رضا ربانی

بدھ 15 فروری 2017 23:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2017ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے ملک کے مختلف شہروں میں بم دھماکوں اور دہشت گرد تنظیم حرکت الاحرار کی ویڈیوز کے حوالے سے وضاحت کیلئے وزیر مملکت برائے داخلہ انجینئر بلیغ الرحمان کو (آج)جمعرات کوطلب کرلیا۔ بدھ کو سینیٹر عبدالرحمان ملک نے عوامی اہمیت کے معاملہ پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج پشاور میں تیسرا دھماکہ ہو گیا ہے ،ْ اس کے علاوہ حرکت الاحرار کی ایک ویڈیو چل رہی ہے جس میں دھماکوں کے حوالے سے اعلانات ہو رہے ہیں حکومت اس حوالے سے انکوائری کرے کہ یہ حرکت الاحرار کیا ہے اور کون اسے سپورٹ کر رہا ہے انہوں نے تجویز دی کہ اس معاملہ کے حل کے لئے آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے جس میں سیکورٹی اداروں کو بھی مدعو کیا جائے جس پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس کی بجائے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جانا چاہئے جو اس حوالے سے لائحہ عمل طے کرے اور اگر حکومت مناسب خیال کرے تو یہ اجلاس ان کیمرہ بھی ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دور ان رحمان ملک نے عوامی اہمیت کے معاملہ پر ایوان کی توجہ پشاور میں بم دھماکہ کی جانب دلائی جس پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ہمیں اس واقعہ پر بہت افسوس ہے اور یہ ایوان اس کی پرزور مذمت کرتا ہے۔ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔

متعلقہ عنوان :