دہشتگرد ملک کو نقصان پہنچانے کے اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے،مریم اورنگزیب کی پشاورمیں دہشتگرد حملے کی مذمت

بدھ 15 فروری 2017 23:05

دہشتگرد ملک کو نقصان پہنچانے کے اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2017ء) وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے پشاور میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد حملے کا سن کر بہت افسوس ہوا۔

(جاری ہے)

اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہاکہ دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں اور غیر متزلزل کوششوں کے باعث دباؤ میں ہیں۔وزیرمملکت نے کہاکہ دہشت گرد حکومت اور عوام کے عزم کوکمزور کرنے کیلئے آخری حربے استعمال کر رہے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ دہشتگرد ملک کو نقصان پہنچانے کے اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔وزیرمملکت نے کہاکہ ایسے واقعات قوم، حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے عزم کو مضبوط کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :