سیشن جج کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ، معمولی نوعیت کے مقدمات کے 5ملزمان کو ذاتی مچلکوں پر رہا ئی کا حکم

بدھ 15 فروری 2017 22:58

لا لہ موسیٰ ۔15 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2017ء) ایڈیشنل سیشن جج افتخار حسین چیمہ نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا اور معمولی نوعیت کے مقدمات کے 5ملزمان کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کے احکامات جاری کئے، سول جج محمد وسیم حسین، سپرنٹنڈنٹ جیل منصور اکبر ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل ملک بابرعلی بھی انکے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ج نے جیل کے دورہ کے دوران اسیران کے مسائل سنے او ران کے فوری حل کرنے کے لئے احکامات جاری کئے ، انہوںنے جیل ہسپتال ، خواتین وارڈ ، نو عمر وارڈ ، کچن اور مختلف بارکس کا دورہ کیا ، جیل میں کھانے کے معیار کی تعریف کی اور قیدیوں کی فلاح اور تعلیمی میعار کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات اور صفائی کے معیار کوسراہا۔

متعلقہ عنوان :