عمران دکھ کی اس گھڑی میں زخموں پرنمک پاشی سے گریز کریں،سیاسی آداب نہیں آتے توسیکھ لیں،شازیہ خان

بدھ 15 فروری 2017 22:55

لاہور۔15 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2017ء)پاکستان مسلم لیگ(ن)لاہور خواتین کی جنرل سیکرٹری شازیہ خان نے سانحہ چیئرنگ کراس لاہورکی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں عمران خان زخموں پرنمک پاشی سے گریز کریں،سیاست نہیں آتی تو ن لیگ کی شاگردی کرلیں اور آداب سیکھ لیں، ہم معصوم لوگوں کے لواحقین اور سیکورٹی اداروں کے ساتھ ہیں اور دہشت گردی کی بھر پور مذمت کرتے ہیںاور دشمن کو اس کے عزائم میں کسی بھی قیمت پر کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پوری قوم کے مجرم ہیں، انہیں گرفتار کرکے عبرتناک سزادی جائیگی ،ڈی آئی جی آپریشن اور ڈی آئی جی ٹریفک سمیت دیگر اہلکاروںنے مظاہرین کے ساتھ جان دیکر پوری قوم کا سرفخرسے بلند کر دیا ہے۔