وزیراعلیٰ شہبازشریف کاپولیس شہداء کے لواحقین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار،صبح سے شام تک ان کے ساتھ رہے،شہداء کے بچوں کو گود میں بٹھا کر پیار کیا

آپ مشکل کی گھڑی میں ہمارے پاس آئے ہیں اور ہمارا حوصلہ بڑھایا ہے،لواحقین کی وزیراعلیٰ سے گفتگو

بدھ 15 فروری 2017 22:55

وزیراعلیٰ شہبازشریف کاپولیس شہداء کے لواحقین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار،صبح ..
لاہور۔15 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے بدھ کے روز 3اضلاع ساہیوال،اوکاڑہ اورقصور کی چار تحصیلوں میں جاکرلاہوردھماکے میں جاں بحق ہونے والے پولیس شہداء کے لواحقین کے ساتھ ملاقات کی اوران کے ساتھ مکمل یکجہتی کااظہار کیا۔وزیراعلیٰ صبح سے شام تک شہداء کے لواحقین کے ساتھ رہے اوران کے ساتھ دیر تک بیٹھ کرباتیں کیں اوران کے حوصلے کو سراہا۔

وزیراعلیٰ سب سے پہلے شہید ہیڈ کانسٹیبل عصمت علی کے گھر ساہیوال گئے پھر شہید کانسٹیبل محمد ندیم کی رہائشگاہ رینالہ خورد گئے،اس کے بعددیپالپور کے نواحی گاؤں میں شہید کانسٹیبل عرفان محمودگھر گئے اورآخر میں قصور کے علاقے راجہ جنگ کے گاؤںمیں شہید کانسٹیبل اسلمکی رہائشگاہ پر گئے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے شہداء کے بچوں سے پیار کیااورانہیں گود میں بٹھا کران سے باتیںکرتے رہے اوران کیساتھ شفقت کااظہار کیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہداء ہمارا افتخار ہیں اور ہم آپ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور میں اسی لئے انسپکٹر جنرل پولیس کو بھی ساتھ لایا ہوں تاکہ آپ کیساتھ کیے گئے وعدوں پر فوری عملدر آمد کیا جائے۔شہداء کے ورثا ء نے وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ مشکل کی گھڑی میں ہمارے پاس آئے ہیں اور ہمارا حوصلہ بڑھایا ہے اور ہمارا ساتھ دیا ہے جسے ہم کبھی بھول نہیں سکتے،آپ کے آنے سے ہمیںبہت حوصلہ ملا ہے۔

انہوںنے کہا کہ ملک و قوم کو دہشت گردی کے ناسور سے نجات دلانے کیلئے ہم بھی ہر طرح کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں ۔ہمارے حوصلے پست نہیں ہوئے بلکہ پہلے سے زیادہ بلند ہیں ۔ایک شہید کی بیوہ نے کہا کہ میں آپ سے ملنے کی خواہش رکھتی تھی لیکن مجھے علم نہیں تھا کہ میں آپ کو ان حالات میں ملوں گی۔میرے شہید شوہر آپ کی سکیورٹی کے فرائض بھی سرانجام دیتے رہے ہیںجس پر وزیراعلیٰ نے بیوہ کے سرپر ہاتھ رکھ کرانہیں دلاسہ دیااوریقین دلایا کہ حکومت آپ کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :