وزیراعلیٰ شہبازشریف کا شیخوپورہ کے قریب فیکٹری میں بوائلر پھٹنے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم

بدھ 15 فروری 2017 22:55

وزیراعلیٰ شہبازشریف کا شیخوپورہ کے قریب فیکٹری میں بوائلر پھٹنے کے ..
لاہور۔15 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2017ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے شیخوپورہ کے علاقے قلعہ ستارشاہ کے نزدیک فیکٹری میں بوائلر پھٹنے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے انتظامیہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ زخمی ہونے والے مزدوروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔