لاہور پشاور میں دہشت گردی، وفاقی دارالحکومت میں سیکورٹی ہائی الرٹ،پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ

بدھ 15 فروری 2017 22:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2017ء) لاہور پشاور بم دھماکوں کے بعد وفاقی دارالحکومت میں سیکورٹی ہائی الرٹ ،پولیس کے تمام اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرد ی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور اور پشاور میں ہونے والے بم دھماکوں میں ہونے والے قیمتی جانوں کے ضیاع کے بعد بدھ کے روز وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی،ایس ایس پی اسلام آبادپولیس ساجد کیانی کی زیر صدارت سکیورٹی کے متعلق اہم اجلاس میں زونل ایس پیز،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی،اجلاس میں تمام افسران کو لاہور اور پشاور دھماکوں کے بعد سکیورٹی ریڈ الرٹ رکھنے کا حکم جاری کیا گیا،تمام افسران کوریڈزون اور عدالتوں کی سکیورٹی مزید بڑھانے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی جبکہ تمام پولیس ملازمین کی ایمرجنسی کے علاوہ چھٹیاں منسوخ کرنے کا نوٹس بھی جاری کر دیا گیا،ایس ایس پی ساجد کیانی نے تمام پولیس افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کی جائے جبکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے تمام تر ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔

۔(حسن رضا)

متعلقہ عنوان :