کراچی، پانی بندش احتجاج کیس، وسیم اختر اور خواجہ اظہار الحسن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

فاروق ستار، خالد مقبول صدیقی سمیت 15 سے زائد رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ،سماعت 6مارچ تک ملتوی

بدھ 15 فروری 2017 22:27

․کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2017ء) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے پانی کی بندش کے خلاف احتجاج کیس میں میئر کراچی وسیم اختر اور خواجہ اظہار الحسن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی ہے ۔ عدالت نے مذکورہ کیس میں فاروق ستار، خالد مقبول صدیقی سمیت 15 سے زائد رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے سماعت 6 مارچ تک ملتوی کردی ہے ۔

عدالت میں محفوظ یار خان اور ساتھی اسحاق پیش ہوئے ۔

(جاری ہے)

جبکہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار اور مئیر کراچی وسیم اختر کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی۔ عدالت نے دونوں ملزمان کی استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ جب بھی عدالت ملزمان کو بلائے تو ملزمان کی جانب سے حاضری کو یقینی بنایا جائے۔ دوسری جانب کیس کی تفتیشی افسر کی عدم حاضری پر عدالت نے کورٹ محرر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ۔ عدالت نے اس کیس میں مفرور ملزمان فاروق ستار، خالد مقبول صدیقی سمیت 15 سے زائد رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 6 مارچ تک ملتوی کردی ہے ۔#