سی بی اے کمیٹی کے زیر اہتمام سی ڈی اے بچائو مہم کے سلسلے میں اجلاس

سی ڈی اے محنت کشوں نے اپنی نمائندہ تنظیم مزدور یونین کو مسلسل تین مرتبہ اپنے ووٹ کی طاقت سے منتخب کیا ، چوہدری یاسین

بدھ 15 فروری 2017 22:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2017ء) سی ڈی اے مزدور یونین انوائرمنٹ ڈائریکٹوریٹ سی بی اے کمیٹی کے زیر اہتمام سی ڈی اے بچائو مہم کے سلسلے میں I-9میں محنت کشوں کا اجلاس منعقد ہوا ،اجلا س میں سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین ،صدر اورنگزیب خان ،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی ،حاجی مشتاق احمد شاہد ،چوہدری حق نواز ،چوہدری زاہد احمد ،ملک خلیل ،ملک رمضان ،نمبردار لیاقت سمیت سی ڈی اے ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ سی ڈی اے محنت کشوں نے اپنی نمائندہ تنظیم مزدور یونین کو مسلسل تین مرتبہ اپنے ووٹ کی طاقت سے اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے منتخب کیا اور سی ڈی اے مزدور یونین کی قیادت نے پوری لگن اور ایمانداری سے نہ صرف سی ڈی اے ملازمین کی خدمت کی بلکہ اپنی دس سالہ جدوجہد کے ذریعے محنت کشوں کو تاریخی مراعات بھی دلوائیں اور آج جب سی ڈی اے کا ادارہ اور ملازمین مشکل حالات سے دوچار ہیں اور سی ڈی اے مزدور یونین مسلسل دو سال سے اپنی طویل جدوجہد کے ذریعے ادارے کی بقاء اور ملازمین کے حقوق کی اخلاقی ،سیاسی اور قانونی جنگ لڑتی چلی آ رہی ہے وہ محنت کشوں کو اس بات کا مکمل یقین دلاتی ہے کہ مزدو ریونین کسی صورت پر ادارے اور ملازمین کی بقاء پر کسی بھی سمجھوتے کو قبول نہیں کر ے گی جبکہ سی ڈی اے انتظامیہ آئے روز ایسے حالات پیدا کیے جا رہی ہے جسکی وجہ سے سی ڈی اے مزدور یونین اور محنت کشوں کو احتجاجی سیاست کرنے اور سڑکوں پر آنے کے لیے مجبور کیا جا رہاہے ،سی ڈی اے مزدور یونین کا ماضی کا کردار سب کے سامنے ہے کہ ہم نے کبھی بھی انتشار اور افراتفری و بدامنی کی سیاست کو فروغ نہیں دیا بلکہ مزدور یونین نے منتخب ہونے کے بعد رنگ و نسل اور مذہب سے بالا تر ہو کر سی ڈی اے ملازمین کی بلاتفریق خدمت کی اور انتقامی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا یہی وجہ ہے کہ وہ لوگ جو شروع دن سے ادارے میں میر جعفر اور میر صادق کا کردار ادا کرتے چلے آئے اور سی ڈی اے ملازمین اور ادارے کو تقسیم کرنے کی سازشوں میں ہمیشہ شریک رہے سی ڈی اے مزدور یونین نے ملازمین کو دی جانے والی مراعات کے ذریعے انکو بھی فائدہ پہنچایا لیکن آج ادارے میں آئے روز جو حالات پیدا کیے جا رہے ہیں اور ادارے و ملازمین میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا کیا جا رہا ہے سی ڈی اے مزدور یونین تمام محنت کشوں کو یہ یقین دلاتی ہے کہ وہ ان حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی اور کسی صورت بھی محنت کشوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ادارے و ملازمین کی بقاء کی خاطر آخری سانس تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ۔

متعلقہ عنوان :