چیئر مین سینیٹ نے 3 صو بائی دارلحکومتو ں میں دہشتگردی کے واقعات اورلاہور دھماکے کی ذمہ داری قبول کرنے والی دہشتگرد تنظیم کی ویڈیو کے حوالے سے ایوان کو اعتماد میں لینے کیلئے وزیر دا خلہ کو( آ ج) بلا لیا

ا س طرح کے واقعا ت سے دہشتگرد قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے ،قوم کو حوصلہ دہشت گردوں کے خلاف مزید بلند ہو گا، رضا ربانی اسلام آ با دمیں لاپتہ بچوں کو پولیس اسٹیشن کراچی کمپنی کی جانب سے تشدد کر نے او ڈکیتیوں کا الزام تسلیم کرانے کے معاملہ تحقیقا ت کیلئے قائمہ کمیٹی داخلہ کے سپرد ‘30دن تک رپورٹ جمع کرانے کی ہدا یت… پی آ ئی اے کے جانب سے ویٹ لیز لئے گئے طیاروں کا معاملہ خصوصی کمیٹی کو ریفر

بدھ 15 فروری 2017 22:20

اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2017ء) چیئر مین سینیٹ میاں رضا ربانی نے تین صو بائی دارلحکومتو ں میں دہشت گردی کے واقعات اور دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرنے والی تنظیم کی ویڈیو کے حوالے سے ایوان کو اعتماد میں لینے کے لئے وزیر دا خلہ کو( آ ج) جمعرات کے اجلاس میں طلب کر لیا،چیئرمین سینیٹ نے پشاور میں ہونے والے دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت کر تے ہوئے کہا کی ا س طرح کے واقعا ت سے دہشت گرد قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے ،قوم کو حوصلہ دہشت گردوں کے خلاف مزید بلند ہو گا، چیئرمین سینیٹ نے اسلام آ با دمیں لاپتہ ہو نے والے بچوں کو پولیس اسٹیشن کراچی کمپنی کی جانب سے تشدد کر نے اور ان کو ڈکیتیوں کا الزام تسلیم کرنے کے معاملہ تحقیقا ت کے لئے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے سپرد کر دیا اور تیس دن تک رپور ٹ جمع کرانے کی ہدا یت کردی ، چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سرکاری ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے بعد ملنے والی اراضی کے حوالے سے مختلف پہلوئوں پر غور کر نے کے بعد اس حوالے سے فیصلہ کیا جا ئے گا جبکہ پی آ ئی اے کیجانب سے ویٹ لیز لئے گئے طیاروں کا معاملہ سینیٹ نے پی آئی اے کے حوالے سے خصوصی کمیٹی کو ریفر کر دیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا میں نقطہ اعتراض پر خطاب کرتے ہوئے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ اسلام آ باد میں 3 دن قبل 2 بچے 15,14 سال کی عمر کے لاپتہ ہو گئے تھے ۔ جس خاندان کے بچے اٹھائے گئے تھے انہوں نے پتا کروایا تو بچے پولیس اسٹیشن کراچی کمپنی میں تھے ۔ ان پر تشدد کیا گیا اور کہا گیا کہ آپ یہ تسلیم کر لیں کے آپ نے یہ ڈکیتیاں کی ہیں ۔ چیئرمین سینیٹ نے معاملہ قائمہ کمیٹی داخلہ کے سپرد کر دیا ہے ۔

فرحت اللہ بابر نے کہا کہ ایک معاملہ سرکاری ملازم کو ریٹائرمنٹ کے بعد زمین دی جاتی ہے تو اس پر سوالات اٹھائے جاتے ہیں کہ یہ کس نے قانون بنایا ہے اور کن خدمات پر دی گئی ہے ۔ زمین کی الاٹ منٹ میں شفافیت کی خاطر اس معاملہ کے مختلف پہلوئوں کا جائزہ لینے کے لئے کسی کمیٹی کے سپرد کیا جائے ۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اس سے قبل بھی حساس معاملوں پر نوٹس لیا ہے ۔

اس معاملہ کو مجموعی طور پر بیورو کریسی ، عدالت کے پہلو کے حساب سے جائزہ لے کر فیصلہ کریں گے ۔ سینیٹر مظفر حسین شاہ نے کہا کہ پی آئی اے کے لئے لیز کیے گئے طیارہ میں نہ سامان رکھنے کے لئے جگہ ہے نہ ہی وہ کشادہ ہے ۔ طیاروں کی ویٹ لیز کے حوالے سے معاملہ چیئرمین سینیٹ نے پی آئی اے کی خصوصی کمیٹی کو ریفر کر دیا اور ایک ماہ میں رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی ۔

سینیٹر کرنل (ر) طاہر حسین مشہدی نے کہا کہ پاکستان کے گھریلو صارفین کو گیس فراہم نہیں کی جا رہی ۔ کھانا بنانے کے اوقاس میں گیس دستیاب نہیں ہوتی ۔ بچے بھوکے سکول جاتے ہیں ۔ اسلام آباد کے درختوں کو بیدردی سے کاٹا جا رہا ہے تاکہ گھروں کے چولہے جلائے جا سکے ۔ گھریلو خواتین مشکلات میں ہیں ۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ ایک ویڈیو چل رہی ہے جماعت احرار کی جس میں ایک بندہ پیغام پڑھ رہا ہے جس طرح شاہی فرمان جاری کیا جارہا ہے ۔

پچھلے تین دن میں سارے صوبائی دارالحکومتوں میں دھماکہ ہوا ہے لیکن حکومت کیا کر رہی ہے ۔ یہ کہا جا رہا ہے کہ پی سی ایل کو سبوتاژ کرنے کے لئے کیا گیا ۔ غازی فورس نے تردید کی ہے کہ ان کا اس واقعہ سے کیا تعلق ہے ۔ حرکت الاحرار کی تحقیق کی جائے کہ یہ کون ہیں اور ان کے پیچھے کون ہے ۔ حکومت واضح بیان دے حقیقت قوم کو بتائی جائے ۔ پاکستان میں کئی سپلنٹرزگروپ بن گئے ہیں ۔

قوم کو آہنی ہاتوں سے یکجہتی سے ان کا سر کچلنا ہو گا ۔ حکومت اے پی سی بلائے اس معاملہ پر تاکہ کوئی حل نکالا جائے ۔ امریکہ کی جانب سے ویزہ نہ ملنے پر چیئرمین سینیٹ کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ اس طرح کے واقعے قوم کے حوصلہ کو مزید بلند کرتے ہیں ۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو مزید سخت کریں گے ۔

وزیر داخلہ ہائوس میں آکر ویڈیو اور دہشت گردی کے واقعات میں ایوان کو اعتماد میں لیں ۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کے حق میں ہوں ۔ سینیٹر عثمان کاکڑ نے کہا کہ سینیٹر رحمن ملک نے افغانستان کو پاکستان کا دشمن قرار دیا ہے ۔ ایسے بیانات سے پاکستان کا فائدہ نہیں ہوگا میں اس کی مذمت کرتا ہوں ۔ رحمن ملک نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے اس وقت ملا فضل اللہ اور ملا فقیر محمد افغانستان کی انتظامیہ کی گود میں ہیں ۔

بحیثیت سابق وزیر داخلہ میں یہ ثبوت دیکھ چکا ہوں افغان کی انٹیلی جنس ایجنسیاں پاکستان کے خلاف کام کرتی ہیں۔ ابھی مطالبہ ہے کہ ان کیمرہ آئی ایس آئی بے بریفنگ لی جائے کہ ہندوستان اور افغانستان کی انٹیلی جنس کا گٹھ جوڑ کیا ہے ۔ سینیٹر میر کبیر نے کہا کہ پورے ملک میں گندہ پانی پینے سے لوگ ہیپاٹائٹس بی اور سی کی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں ۔

پورے ملک میں صاف پینے کا پانی کے حوالے سے حکومتوں کو سنجیدگی سے سوچنا ہو گا ۔ سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا کہ نیشنل پریس کلب میں میں سینیٹر شاہی سید اور سینیٹر عتیق گئے تھنے ۔ وہاں پر صحافیوں نے دہشت گردی کی مذمت کی اور قومی یکجہتی کی بات کی ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کی انشورنس کی جائے اور ان کے دیگر سنجیدہ مسائل کے حل کے لئے ذمہ داراداروں کو طلب کیا جائے ۔

انہوں نے کہا رحمن ملک کو اس وقت سر جو ڑ کر بیٹھنا چاہیے تھا جب وہ وزیر داخلہ تھے ان کو آنیاں جانیاں اس وقت کم کرنی چاہیے تھی۔ دہشت گردی پورے پاکستان کا مسئلہ ہے ۔ آج سنجیدہ اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ میڈیا کے لوگ جو خبر دیتے تھے آج ان کو خبر بنایا جا رہا ہے ان کے مسائل حل کئے جائیں ۔ سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ ملک میں زہریلا دودھ فروخت کیا جا رہا ہے لیکن حکومت کی جانب سے اس مسئلے کے حل کے لئے کوئی سنجیدہ جواب نہیں دیا جا رہا ہے ۔

سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ میڈیا کے اداروں کے لائنسس کی تجدید کرنے کے دوران دوران یہ یقینی بنایا جائے کہ صحافیوں کی انشورنس کی جائے ۔ سینیٹر اعظم موسی خیل نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ضلع موسیٰ خیل میں چھاپے مارتے ہیں اور تقدس پاامال ہوتا ہے ۔ غریب لوگوں کو تنگ کیا جاتا ہے کہ یہاں پر اسلحہ چھپایا گیا ہے ۔ اس مسئلہ کو دیکھا جائے اور حل کیا جائے ۔

سینیٹر حافظ حمد للہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم ہو رہا ہے ۔ لائن آف کنٹرول پر ہمارے فوجی شہید ہوئے ہیں ۔ یوم یک جہتی کشمیر منایا جاتا ہے تو دوسری طرف بھارتی فلموں کی نمائش کی جاتی ہے ۔ برہان وانی کی شہادت کے بعد سینیٹ نے سفارش کی تھی کہ بھارتی فلموں اور مواد پر پابندی ہونی چاہیے وہ کشمیری عوام کو مارتے ہیں اور لاشیں بھیجتے ہیں۔

فلموں سے پیسہ اکٹھا کرکے ہماری فوج کے خلاف اور کشمیریوں پر ظلم میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ چند سرمایہ کاروں کو تحفظ دینے کے لئے یہ اجازت دی گئی ۔ کسی کو قطرینہ کیف ، پریانکا چوپڑا اچھی لگتی ہے تو وہ بھارت چلے جائے ۔ پاکستان کی ثقافت اور اخلاقیات میں زہر ملایا جا رہا ہے ۔ اس کا مطلب ہے بھارتی فلم جیت گئی اوربھارتی ہیروئنوں کی خوبصورتی جیت گئی اور کشمیر ہار گیا ۔

پیمرا اداروں سے پوچھا جائے کہ کس بنیاد پر اجازت دی جائے اس کا نوٹس لیا جائے ۔ ایک چیز بتائی جائے کہ ریاست میں بہتری آئی ہو ۔ 20 ہزار ارب تک قرضے پہنچ گئے ہیں ۔ کرپشن بڑھ رہی ہے ۔ کرکٹ بورڈ ایسے شخص کے حوالے کیا گیا جس کو کرکٹ کا پتہ نہیں ہے ۔ چئیرمین سینیٹ نے اجلاس جمعرات تین بجے سہ پہر تک ملتو ی کر دیا۔…(م د +وخ)