سرکاری ہسپتالوں میں ٹی بی کی ادویات کا وافر سٹاک موجود ہے ، یہ 3555 مریضوں کیلئے کافی ہے

سینیٹ میں وزیر تجارت خرم دستگیر کا ایم کیو ایم کے سینیٹر کے سوال کا جواب

بدھ 15 فروری 2017 22:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2017ء) سینیٹ میں وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے ایوان کو آگاہ کیا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں ٹی بی کی ادویات کا وافر سٹاک موجود ہے جو 3555 مریضوں کیلئے کافی ہے ۔ وہ بدھ کو ایوان میں وزیر مملکت ہیلتھ سروسز کی عدم موجودگی میں ایم کیو ایم کے سینیٹر طاہر حسین مشہدی کے سوال کا جواب دے رہے تھے۔

(جاری ہے)

طاہر حسین مشہدی نے اپنے توجہ دلائو نوٹس میں کہا تھا کہ پورے ملک بالخصوص اسلام آباد میں فلور ینفاور ہائیڈرو کارٹیزن جیسی زندگی بچانے والی ادویات سمیت ٹی وی کی ادویات دستیاب ہیں ہیں۔ وزیر تجارت نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں ہے۔ حکومت کے پاس ٹی بی کی ادویات کا وافر سٹاک موجود ہے جو 3555 مریضوں کیلئے کافی ہو گا۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ادویات دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہائیڈرو کارٹیزن اور فلور ینف ٹیبلٹس پاکستان میں رجسٹرڈ ہی نہیں ہیں۔ اگر کوئی کمپنی رجسٹرڈ کرنا چاہے تو ڈریپ میں رجسٹریشن اوپن ہے البتہ ہائیڈرو کارٹیزن انجکشن کی صور ت میں رجسٹرڈ ہے اور مارکیٹ میں دستیاب ہے۔ …(رانا+ع ع)