مولانا فضل الرحمن کی پشاور اور مہمند ایجنسی میں م دھماکوںکی مذمت

بدھ 15 فروری 2017 22:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2017ء) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پشاور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے باہر اور مہمند ایجنسی میں ہو نے والے بم دھماکوںکی شدید الفاظ میںمذمت کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں ایک بار پھر بدامنی پھیلانے کی کو ششیں کی جارہی ہیں مر کزی میڈیا آفس کے مطابق مولانا نے ان دھماکوں میں جاں بحق ہونے والوں کے لیئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی مولانا نے کہاکہ لاہور اور کوئٹہ کے بعد یہ واقعہ ملک میں بدامنی پھیلانے کی ایک ناکام کوشش ہے مولانا نے اس واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں سے دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔

سینٹ کے ڈپٹی چیئر مین اور جے یو آئی مرکزی ناظم عمومی مولانا عبد الغفور حیدری نے بھی پشاور حیات آباد اور مہمند ایجنسی میں ہونے والے بم دھماکوں کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ واقعات ملک کے امن خلاف ایک گہری سازش معلوم ہوتیں ہیں انہوں نے کہاکہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ان واقعات کے پیچھے بیرونی ہاتھ ملوث ہیں جو سی پیک کے منصوبے کو ناکام بنانے کے لیئے سر گرم عمل ہیں ۔

(جاری ہے)

جے یو آئی کے دیگر راہنمائوںوفاقی وزیر اکرم خان درانی، مولانا محمد امجد خان ،مولانا فضل علی حقانی ،محمد اسلم غوری ،حاجی شمس الرحمن شمسی ،عبد الرزاق عابد لاکھواور دیگر نے بھی سانحہ پشاور اور مہمند ایجنسی پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ معصوم جانوں سے کھیلنے والے امن اور قوم کے دشمن ہیں انہوں نے کہاکہ ان واقعات سے ہر پاکستانی کادل زخمی ہوگیا ہے انہوںنے کہاکہ حکومت ان واقعات میں بیرونی ہاتھ کو خارج از امکان قرار نہ دے انہوں نے ان واقعات میں جاں بحق ہونے والوں کے لیئے مغفرت اور زخمیوں کے لیئے جلد صحت یابی کی دعا کی ۔

متعلقہ عنوان :