جنوبی وزیرستان، ایس آر ایس پی کے ترقیاتی منصوبے بارش کے قطروں میں بہہ گئے ،

ایس آر ایس پی نے گلیوں کی پختگی کا کام کیاتھا مٹی سے بھری ریٹ اور سیمنٹ کی کم مقدار استعمال کی گئی

بدھ 15 فروری 2017 22:09

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2017ء) جنوبی وزیرستان کے علاقہ کانی گرم میں ایس آر ایس پی کے ترقیاتی منصوبے بارش کے قطروں میں بہہ گئے ۔ایس آر ایس پی نے گلیوں کی پختگی کا کام کیاتھا مٹی سے بھری ریٹ اور سیمنٹ کی کم مقدار کے استعمال کی وجہ سے ساری گلیاں بارش کی پانی میں بہہ گئے ہیں۔علاقے کے عمائدین نے ایس آر ایس پی کے حکام کو کئی بار منصوبوں کی نگرانی اور ان کو معیار کے مطابق مکمل کرنے پرزور دیا ۔

مگر وہ کمیشن لیکر ترقیاتی کاموں کے معیار پر کوئی توجہ نہیں دیتے ہیں۔زرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے تحصیل لدھا کے علاقہ کانی گرم میں ایس آر ایس پی کے زیر اہتمام شہر کی گلیوں کی پختگی کاکام شروع کیاگیا تھا ۔گلیوں کی پختگی کے دوران مٹی سے بھری ریت اور سیمنٹ کی مقدار انتہائی کم مقدار کی وجہ سے جب گزشتہ دنوں بارش ہوئی ۔

(جاری ہے)

تو ایس آر ایس پی کی پختہ گلیاں بارش کے قطرے گرتے ہی اس میں بہہ گئے۔

غیر معیاری کام کی وجہ سے اہلیان علاقہ میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔اور ایس آر ایس پی کے حکام بالاء سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنوبی وزیرستان میں ایس آر ایس پی کے ترقیاتی منصوبوں کی معیار کا نوٹس لیں۔اور غیر معیاری کام اور غفلت برتنے پر ایس آر ایس پی کے امان اکبر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :