چنیوٹ، میڈیا کے نمائندوں اور نہتے عوام کا قتل عام معاف نہیں کیا جا سکتا ہے،حاجی سکندر حیات گولڑوی

بدھ 15 فروری 2017 22:09

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2017ء) پاکستان عوامی تحریک چنیوٹ کے ضلعی صدر حاجی سکندر حیات گولڑوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انسانیت کے سفاک دشمنوں نے ایک بار پھر داتا کی سر زمین کو خون و آگ میں نہلاد یا میڈیا کے نمائندوں اور نہتے عوام کا قتل عام کسی صورت میںمعاف نہیں کیا جا سکتا وحشی درندے آخر کب تک بے گناہ انسانوں کو انسانیت سوز بربریت کا نشانہ بناتے رہیں گے انسانیت کے قاتل ضرب عضب آپریشن سے پریشا ن ہو کر دوبارہ پھر ملک میں تخریب کاری پر اتر آئے ہیں انشاء اللہ پاک فوج پاکستان کا ہر محب وطن شہری وحشی درندوں کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف ملک بھر میں ب ے رحمانہ آپریشن کیا جائے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو سیاسی مصلحتوں کی نذر نہ ہونے دیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ دھماکوں میں ملوث ملزموں کو فور ی گرفتار کر کے عبرت کا نشان بنایا جائے اور قوم کی قربانیوں کا رائیگاں ہونے سے بچایا جائے دہشت گردی کے خلاف پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے ۔

متعلقہ عنوان :