دہشتگردی کیخلاف قوم ایک ہے جسے ہمارے سیکیورٹی ادارے جلد جڑ سے اکھاڑ دیں گے

سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کی دہشتگردی کے شہید ہونے والے ایس ایس پی زاہد محمود گوندل کے گھر تعزیت کرتے ہوئے بات چیت

بدھ 15 فروری 2017 22:04

منڈی بہاؤالدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2017ء) سابق چیف جسٹس پاکستان عبدالحمید ڈوگر نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف قوم ایک ہے جسے ہمارے سیکیورٹی ادارے جلد جڑ سے اکھاڑ دیں گے وہ گزشتہ روز منڈی بہاؤالدین کے نواحی موضع سندا میں سانحہ لاہور میں شہید ہونے والے ایس ایس پی زاہد محمود گوندل کے گھر آئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہید ایس ایس پی کے بھائی شہزاد محمود گوندل ڈپٹی کمشنر انکم ٹیکس سے تعزیت کی بعد ازاں وہ قبرستان گئے جہاں انہوں نے شہید ایس ایس پی زاہد محمود گوندل کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ، انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے بھی کہا ہے کہ دہشتگردوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ان کے سہولت کاروں کا بھی خاتمہ کیا جائے گا اور نیشنل ایکشن پلان پر بھرپور عملدرآمد کیا جائے گا۔