افغان نائب سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے جماعت الاحرار کے افغانستان سے پاکستان میں دہشت گرد حملوں پر احتجاج کیاگیا

عبدالناصرکو سرحد پار سے حملوں بارے تشویش سے آگاہ کیاگیا ، افغانستان دہشت گردوں ‘ پناہ گاہوں اور مالی معاونت فراہم کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے ،ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کا بیان

بدھ 15 فروری 2017 21:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2017ء) دفتر خارجہ نے کہاہے کہ افغان نائب سفیر سید عبدالناصر کو گزشتہ روز دفتر خارجہ طلب کر کے جماعت الاحرار کی افغانستان سے پاکستان میں دہشت گرد حملوں پر احتجاج اور اس تنظیم کی جانب سے افغانستان سے پاکستان میں دہشت گرد حملوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا ، افغانستان سے مطالبہ کیاگیا کہ وہ افغانستان دہشت گردوں ‘ پناہ گاہوں اور مالی معاونت فراہم کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے ۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے بدھ کو اپنے جاری بیان میں کہا کہ افغان نائب سفیر سید عبدالناصر کو گزشتہ روز دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔ نائب سفیر سے جماعت الاحرار کی افغانستان سے پاکستان میں دہشت گرد حملوں پر احتجاج اور سخت تشویش کا اظہار کیا گیا۔ نائب افغان سفیر کی افغانستان کو ماضی میں فراہم کی گئی معلومات کی طرف توجہ مبذول کرائی گئی۔ افغانستان دہشت گردوں ‘ پناہ گاہوں اور مالی معاونت فراہم کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے۔ نائب سفیر سے پاکستان میں دہشت گرد حملو ں سے متعلق معلومات کا تبادلہ کیا گیا۔ …(رانا)