آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو سی پیک کے تحت سڑکوں کے ذریعے ملا یا جا ئے گا ، سردار مسعود خان

آزاد کشمیر میں 1450 کلو میٹر نئی سڑکو ں کی تعمیر کے لیے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ، مظفرآباد اور راو لاکوٹ کے موجودہ ایئر پورٹس کو توسیع دی جا رہی ہے، صدر آزاد کشمیر

بدھ 15 فروری 2017 21:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2017ء) صدر آزاد جمو ں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو سی پیک کے تحت سڑکوں کے ذریعے ملا یا جا ئے گا جس سے گلگت بلتستان کا بذریعہ سڑک سفر کم ہو کر 8گھنٹے رہ جا ئے گا ، اس سلسلے میں شونٹھ ٹینل اور استور نیلم سڑک کی تجویزپر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے ۔

آزاد کشمیر میں 1450 کلو میٹر نئی سڑکو ں کی تعمیر کے لیے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ۔ مظفرآباد اور راو لاکوٹ کے موجودہ ایئر پورٹس کو توسیع دی جا رہی ہے ۔ مظفرآباد کو اسلام آباد کے ساتھ بذریعہ ریلوے ٹریک منسلک کیا جائے گا۔ اس وقت آزاد کشمیر میں 8700 سو میگا واٹ سے زیادہ کے چھوٹے بڑے ہائیڈرو پاور پراجیکٹ منظور ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ ریاست کے موجودہ ضرورت صرف 400 میگا واٹ ہے ۔

بھمبر ، میر پور ، مظفرآباد اور راولاکوٹ میں نئی صنعتوں کے قیام کے بعد توانائی کی ضروریات بڑھیں گی ۔ جو شاید 15 سو سے دو ہزار تک ہو سکتی ہے ۔ مانسہرہ ، مظفرآباد ، میرپور موٹروے کی تعمیر کے لیے فنڈز مختص ہو چکے ہیں۔ جس کے ساتھ حویلی ایکسپریس کے ذریعے فارورڈ کہوٹہ اور ضلع پونچھ کو ملایا جائے گا ۔ جبب کہ دیگر اضلاع کو بھی اس موٹروے کے ساتھ جدید سٹرکوں کے ذریعے منسلک کیا جائے گا ۔

ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک ٹی وی انٹرویو میں کیا ۔ صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کا مستقبل انتہائی روشن ہے۔ انشاء اللہ آئندہ چند برسوں میں بیرون ملک سے بڑے سرمایہ کار ادھر کا رخ کریں گے ۔ سمندر پار کشمیریوں اور پاکستانیوں کے لیے یہاں منافع بخش سرمایہ کاری کا سنہری مواقعے ہوں گے ۔ آزاد کشمیر میں بیرونی سرمایہ کاری کے تحفظ کے لیے طریقہ کار طے کیا جا رہا ہے ۔

صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ آزاد ریاست میں اس وقت 5 یونیورٹیوں 3 میڈیکل کالجز اور درجنوں پوسٹ گریجویٹ کالج موجود ہیں۔ نجی شعبے میں بھی تعلیمی ادارے چل رہے ہیں۔ تا ہم ہمیں اب ان کا معیار بڑھانے کی طرف توجہ دینا ہو گی ۔ اس سلسلے میں ہمیں پاکستان کے ماہرین تعلیم اور غیر ملکی تعلیمی اداروں کی معاونت درکار ہو گی ۔ صحت کے میدان میں تقریبا ہر ضلع میں ہسپتال موجود ہے ۔

اس کے علاوہ وزیراعظم پاکستان نے 5 نئے ہسپتال بنانے کی منطوری دے دی ہے ۔ جس سے آزاد کشمیر میں صحت کی بہترین سہولیات دستیاب ہوں گے ۔ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر اور ان کی ٹیم دلجمی سے کام کر رہی ہے ۔ ریاست کے تمام انتخابی حلقوں میں نئے ترقیاتی منصوبے شروع ہونے جا رہے ہیں۔ رابطہ سڑکوں کی بہتری اور پختگی اولین ترجیح ہے ۔ صدر سردار مسعود خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے لیے ہم نے سفارتی کوششیں تیز تر کردی ہیں ۔

جس کے مثبت نتائج سامنے آنے شروع ہو چکے ہیں۔ یورپی یونین میں بھارتی سفیر کی طلبی اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر باز پرُس ہماری سفارتی کامیابی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرا حالیہ دورہ برسلز اس حوالے سے انتہائی کامیاب رہا ۔ جہاں مجھے یورپی پارلیمنٹ کے ڈیڑھ درجن ارکان سے ملاقاتوں او ر تبادلہ خیال کا موقع ملا ۔ میں نے اپنے مخالفین کو مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال اور انسانی حقوق کی پامالیوں سے آگاہ کیا ۔ یورپی یونین نے بھارت کے ساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدے کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرنے سے مشروط کر دیا ہے ۔ ّّّّّّّّ________________راٹھور________________

متعلقہ عنوان :