برفباری سے متاثرہ چترال کے علاقہ گو لین گول وادی کی آدھی آبادی کا زمینی راستہ منقطع

علاقے کے مکینوں تک روزمرہ اشیاء کی ترسیل میں شدید دشواریوںپر الخدمت فائونڈیشن کے درجنوں رضا کاروں نے گھٹنوں پیدل سفر کرکے برفباری کی وجہ سے محصور 150گھرانوں تک امدادی سامان پہنچادیا

بدھ 15 فروری 2017 21:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2017ء) حالیہ برفباری سے ضلع چترال کے علاقہ گو لین گول وادی کی آدھی آبادی کا زمینی راستہ منقطع ہونے سے علاقے کے مکینوں تک روزمرہ اشیاء کی ترسیل میں شدید دشواریوںکی اطلاع پر الخدمت فائونڈیشن کے درجنوں رضا کاروں نے گھٹنوں پیدل سفر کرکے برفباری کی وجہ سے محصور 150گھرانوں تک امدادی سامان پہنچادیا، جن میں آٹا، گھی، چینی، چاول ، چائے کی پتی ، دالیں اور دیگر خوراکی اجناس پر مشتمل فوڈ پیکجز ، ترپالیں، بسترے اور دیگر امدادی سامان شامل تھا۔

الخدمت فائونڈیشن ضلع چترال کے صدر رفیع الدین اور ضلع ناظم چترال کے مطالبہ پر الخدمت فائونڈیشن کے صوبائی صدر خالدوقاص نے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے انچارج محمد وسیم کو فوری طورپر متاثرہ علاقوں تک امدادی سامان پہنچانے کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

جس پر انہوں نے گزشتہ روز الخدمت فائونڈیشن چترال کے درجنوں رضاکاروں کے ہمراہ وادی گولین کے گائوں برموغ کے متاثرہ گھروں تک امدادی اشیاء پہنچانے کا سلسلہ شروع کیا۔

واضح رہے کہ علاقے میں 150گھرانوں کا رابطہ برفباری کی وجہ سے مکمل طورپر منقطع ہوا ہے جبکہ کر یم آباد کے لئے راستے میں لینڈسلائیڈ نگ کی وجہ سے بحالی کاکام تاحال جارہی ہے۔ کریم آباد کے لئے راستے کی بحال کے بعد متاثرہ گھرانوں کو بھی امدادی اشیاء کی ترسیل شروع کردی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :