گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے گورنر سندھ محمد زبیر کی ملاقات

بدھ 15 فروری 2017 20:48

گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے گورنر سندھ محمد زبیر کی ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2017ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے گورنر ہائوس لاہور میں گورنر سندھ محمد زبیر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تبادلہٴ خیال کیا گیا۔اس موقع پر مال روڈ لاہور میں ہونے والے سانحہ پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ضرب عضب آپریشن کامیابی سے جاری ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں تمام سیاسی قوتوں کو اپنے ذاتی مفادات کو پش پست رکھتے ہوئے ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے اپنا رول ادا کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ہم بحیثیت قوم یکجا ہو کر ہی دہشت گردی کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔ گورنر پنجاب نے محمد زبیر کو گورنر سندھ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ دونوں صوبوں کے درمیان روابط بڑھانے میں گورنر سندھ اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ قیادت نے انہیں جو ذمہ داری سونپی ہے اسے ہر ممکن سرانجام دینے کی کوشش کریں گے۔