اے این ایف نے کراچی بندرگاہ سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

منشیات کو ٹائلز کے اندر چھپایا گیا تھا، برآمد ہونیوالی منشیات میں ساڑھے 4کلوگرام ہیروئن اور ساڑھے 5کلو گرام ڈرائی آئس شامل ہے، ترجمان

بدھ 15 فروری 2017 19:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2017ء) اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف ) نے کراچی بندرگاہ پر موجود بیرون ملک بھیجے جانے والے ایک کنٹینر سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی ہے۔اے این ایف ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے خفیہ اطلاع پر کراچی بندرگاہ میں واقع انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل میں کارروائی کرتے ہوئے ایک کنٹینر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق منشیات کو بیرون ملک بھجوائی جانے والی بلاک ٹائلز کے اندر چھپایا گیا تھا، برآمد ہونے والی منشیات میں ساڑھے 4 کلوگرام ہیروئن اور ساڑھے 5 کلو گرام ڈرائی آئس شامل ہے، جس کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں 10 کروڑوں سے زیادہ ہے۔اے این ایف نے کسٹم حکام کے تعاون سے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے اور اس سلسلے میں کنسائنمنٹ بھجوانے والی فاورڈنگ کمپنی اور برآمد کنندہ سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :