برآمدات میں اضافہ کیلئے تجارتی پالیسی میں مختص فنڈز کو استعمال میں لایا جا ئے ، افتخار بشیر

بدھ 15 فروری 2017 19:23

لاہور۔15 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2017ء) صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر نے کہا ہے کہ برآمدات میں اضافہ کیلئے تجارتی پالیسی میں مختص فنڈز کواستعمال میں لایا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوںنے گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ نئی تجارتی پالیسی2015-18کیلئے حکومت نے برآمدات میں اضافہ کیلئے اربوں روپے مختص کیے تھے،تجارتی پالیسی میں مختص رقم کو استعمال میں لاکر بیرون ملک پاکستانی اشیاء کی برآمدات کیلئے نمائشوں کا اہتمام کیا جائے نیز پاکستانی اشیاء کی کھپت کیلئے بیرون ملک نئی منڈیوں کی تلاش کے کام کو تیز کیاجا نا چاہئے ۔

انہوںنے کہا کہ برآمدات میں اضافے کیلئے ایکسپورٹرز کے مسائل کو حل کرنے اور صنعتوں کی پیداواری لاگت کم کرنے کیلئے ضروری اقدامات کیے جائیں تاکہ ملکی برآمدات میں اضافہ ممکن ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :