حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پر عزم ہے ،رہنما مسلم لیگ (ن)

بدھ 15 فروری 2017 19:12

خان پور۔15 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں شہزاد انور اورمیاں طارق جاوید سمیت دیگرنے کہا ہے کہ حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پر عزم ہے ، شر پسند عناصر اپنے مقاصد میںکبھی بھی کامیاب نہیں ہو ں گے ،ہم لاہور میں ہونے والے بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اوچھے ہتھکنڈوں سے قوم اور حکومت کا دہشت گردی کے خاتمہ کا عزم کمزور نہیں کر سکتے، دہشت گردوں کا لاہور پر حملہ انتہائی بزدلانہ کارروائی ہے لیکن پاک فوج ،پولیس اور دیگر سکیورٹی ادارے ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے گھبرانے والے نہیں، اس موقع پر انہوں نے ڈی آئی جی ٹریفک پولیس کیپٹن (ر) احمد مبین اور ایس ایس پی آپریشن زاہد گوندل سمیت دیگر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :