جنوری، پیٹرول کی کھپت 2 فیصد اضافے سے 5.47 لاکھ ٹن ہو گئی

بدھ 15 فروری 2017 18:57

جنوری، پیٹرول کی کھپت 2 فیصد اضافے سے 5.47 لاکھ ٹن ہو گئی
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2017ء) رواںسال کے آغاز پر ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ جنوری 2017ء کے دوران پیٹرول کی کھپت 2 فیصد کے اضافے سے 5 لاکھ47 ہزار500 ٹن سے زائد رہی جبکہ دسمبر 2016 ء میں 5 لاکھ 34 ہزار ٹن سے زائد پٹرول استعمال کیا گیا تھا۔ ہائی اوکٹن کی کھپت گزشتہ ماہ 9 فیصد کمی سے 8942 ٹن جبکہ دسمبر میں ہائی اوکٹین کی کھپت 9880 ٹن رہی تھی، مٹی کے تیل کی کھپت جنوری میں معمولی اضافے سے 10800 ٹن رہی جبکہ دسمبر میں مٹی کے تیل کی فروخت 10 ہزار ٹن سے کچھ زائد ریکارڈ کی گئی، طیاروں میں استعمال ہونے والے ایندھن جیٹ فیول کی کھپت جنوری میں 3 فیصد اضافے سے 87 ہزار 700 ٹن سے زائد رہی جبکہ دسمبر میں جیٹ فیول کی کھپت 85 ہزار ٹن کی سطح سے اوپر رہی تھی، جنوری میں ڈیزل کی کھپت 6 فیصد کمی سے 6 لاکھ 51 ہزار ٹن سے زائد رہی جبکہ دسمبر میں ڈیزل کی کھپت 6 لاکھ 95 ہزار ٹن کی سطح سے اوپر رہی تھی۔

(جاری ہے)

لائٹ ڈیزل آئل کی کھپت جنوری میں معمولی کمی سے 1613 ٹن رہی جبکہ دسمبر میں لائٹ ڈیزل آئل کی کھپت 1623 ٹن ریکارڈ کی گئی۔ بجلی کی پیداوار میں استعمال ہونے والے تیل فرنس آئل کی کھپت جنوری میں 2 فیصد اضافے سے 7 لاکھ 98 ہزار ٹن سے زائد رہی جبکہ دسمبر میں فرنس آئل کی فروخت 7 لاکھ 86 ہزار ٹن سے زائد ریکارڈ کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :