ججل داسو کے مقام پرسوزوکی پک اپ گہری کھائی میں جا گری ،2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق

بدھ 15 فروری 2017 18:50

کوہستان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2017ء) کوہستان میں ججل داسو کے مقام پرسوزوکی پک اپ گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سوزوکی پک اپ نمبر PSP-301بشام سے کیال جارہی تھی کہ تیز رفتاری سے موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر ججل داسو کے مقام پر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 2 بچے اور ایک خاتون موقع پر ہی جاں بحق اور 2 افراد سراج ولد شاہ پور اورہنی ولد احمد شاہ سکنہ کیال زخمی ہو گئے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ضلعی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو بشام ہسپتال منتقل کیا جبکہ جاں بحق افراد کی نعشوں کو ان کے آبائی گائوں روانہ کر دیا۔

متعلقہ عنوان :