اے این ایف کی کراچی پورٹ پرکارروائی،4.5 کلوگرام ہیروئن اور 5.5 کلو گرام آئی سی ای برآمد

بدھ 15 فروری 2017 18:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2017ء) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ٹائلز میں چھپا کر بیرون ملک بھیجی جانے والی 4.5 کلو گرام ہیروئن اور 5.5 کلوگرام میتھ ایمفیٹامین (آئی سی ای) برآمد کر لی ہے۔

(جاری ہے)

ہیروئن ٹائل میں چھپا کر پی آئی سی ٹی سے بھیجی جا رہی تھی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق اے این ایف کو خفیہ معلومات ملی تھیں کہ کنٹینرز میں موجود ٹائلز میں ہیروئن اور میتھ ایمفیٹامین (آئی سی ای) چھپا کر بیرون ملک بھیجی جا رہی ہے جسے اے این ایف نے کارروائی کر کے کنٹینر سے برآمد کر لیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اے این ایف نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :