نا اہلی ریفرنس ،اسپیکر پنجاب اسمبلی کے سامنے وزیر اعلیٰ پنجاب کے دلائل بھی پیش

شہباز شریف کی طرف سے وزیر قانون رانا ثناء اللہ اور وکیل مصطفی رمدے پیش ہوئے ، تفصیلی دلائل دیئے ریفرنس کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق مقررہ مدت کے اندر سنا دیا جائے گا‘اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں

بدھ 15 فروری 2017 18:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2017ء) تحریک انصاف کی جانب سے دائر نا اہلی ریفرنس پر اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کے سامنے وزیر اعلیٰ پنجاب کے دلائل بھی پیش کر دیئے گئے جبکہ اسپیکر کا کہنا ہے کہ ریفرنس کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق مقررہ مدت کے اندر سنا دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف ریفرنس میں وزیر اعلیٰ شہبازشریف کو14فروری کو اصالتاًً یا وکالتاًً اپنے خلاف دائر ریفرنس میں مئوقف دینے کے لیے طلب کیا تھا۔

تاہم اس روز لاہور بم دھماکے کے افسوسناک واقعہ کے نتیجے میں یوم سوگ کی وجہ سے بدھ تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب کی نمائندگی صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں اور وزیر اعلیٰ کے وکیل مصطفی رمدے نے کی۔ مصطفی رمدے نے وزیر اعلیٰ کی جانب سے ریفرنس کے خلاف اپنے تفصیلی دلائل دیئے ۔ سپیکر نے ریفرنس پر دونوں فریقین کا مئوقف سن لیا ہے۔ سپیکر کا کہنا ہے کہ ریفرنس کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق مقرر ہ مدت کے اند رسنا دیا جائے گا۔