پولیس سیکیورٹی پلان پر عمل درآمد کو ہر سطح پر غیرمعمولی بنایا جائے،آئی جی سندھ

تمام ڈی آئی جیز متعلقہ علاقوں میں سیکیورٹی اقدامات کی نگرانی کو یقینی بنائیں،اے ڈی خواجہ کی ہدایت

بدھ 15 فروری 2017 18:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2017ء) آئی جی سندھ اللہ ڈنوخواجہ نے پشاور حیات آباد دھماکہ کے تناظر میں پولیس کوسیکیورٹی اقدامات مذید سخت کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس سیکیورٹی پلان پر عمل درآمد کو ہر سطح پر غیرمعمولی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

بدھ کوآئی جی سندھ نے اپنے بیان میں کہاکہ تمام ڈی آئی جیز متعلقہ علاقوں میں سیکیورٹی اقدامات کی نگرانی کو یقینی بنائیں اورجرائم کے خلاف پولیس ٹارگیٹڈ آپریشنز، چھاپہ مار کارروائیوں کو تیز کیا جائے۔

آئی جی سندھ نے کہاکہ موبائل پٹرولنگ اسنیپ چیکنگ تمام ایس ایچ اوز اپنی نگرانی میں کرائیں۔موٹرسائیکل گشت، ریکی نگرانی اور انٹیلی جینس اقدامات کو علاقوں کی سطح پر مؤثر اور مربوط بنایا جائے ۔سیکیورٹی اقدامات / امور کے دوران بلٹ پروف جیکٹس اور دیگر آلات کے استعمال کو یقینی بنایا جائے ۔جرائم پیشہ عناصر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے کے لیے گلیوں، محلوں اور اندرون علاقہ کی سڑکوں پر موٹرسائیکل گشت کو مؤثربنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :