ایکسائیز اینڈ ٹیکشین کے پی جنرل باڈی انتخابات

سفیان حقانی صوبائی صدر، جنرل سیکرٹری زاہد اقبال جبکہ سائوتھ ریجن سے ڈیرہ کے ای ٹی او انجیئر اصغر خان وزیر نائب صدر بھاری اکثریت سے کامیاب

بدھ 15 فروری 2017 17:51

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2017ء) ایکسائیز اینڈ ٹیکشین کے پی کے جنرل باڈی کے انتخابات میں سفیان حقانی صوبائی صدر، جنرل سیکرٹری زاہد اقبال جبکہ سائوتھ ریجن سے ڈیرہ کے ای ٹی او انجیئر اصغر خان وزیر نائب صدر بھاری اکثریت سے کامیاب قرار پاگئے ۔جبکہ دیگر کابینہ میں سینئر نائب صدر انعام اللہ ، جائنیٹ سیکرٹری محمد خالد،ڈپٹی جنرل سیکٹری حیات خان ، فنانس سیکرٹری اعجاز خان ،سیکرٹری اطلاعات ناصر محمود خان ،آفس سیکرٹری وحید خان کامیاب جیتنے والے کامیاب امیدواران کے حامیوں کے خوشی میں بھنگڑے ۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کے پی کے ایکسائز اینڈ ٹیکشین نارکوٹکس کے جنرل باڈی کے انتخابات کا انعقاد کیا گیا ۔کے پی کے ایکسائز عملہ کے کل ووٹران کی تعداد 977کے لگ بھگ تھی ۔

(جاری ہے)

جبکہ سائوتھ ریجن کی پولنگ کا عمل ایکسائز آفس ڈیرہ میں ہوا جوکہ جنوبی اضلاع کے کل ووٹ 126تھے ۔سائوتھ ریجن کی نائب صدارت کی مقابلہ کے دوڑ میں ای ٹی او ٹانک طارق محسود اور ای ٹی اوڈیرہ انجیئر محمد اصغر وزیر آمنے سامنے تھے ۔

نتائج کے مطابق ای ٹی او انجیئر اصغر خان وزیر بھاری اکثریت سے کامیابی سے ہمکنار قرار پاگئے ۔جنوبی اضلاع سے ریٹرنگ آفیسر کے فرائض شاہ نواز خان جبکہ پرایڈینگ آفیسرکے فرائض فہم خان تھے ۔پولنگ کا عمل صبح نو بجے سے لیکر شام چار بجے تک رہا ۔جیتنے والے امیدواران کے حامی سٹاف ہذا نے نتائج آنے کے بعد ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا ۔ اس سلسلہ میں انجینئر اصغر خان وزیر نے اپنی کامیابی کے بعد اپنے آفس میں مبارک باد پر آنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میری کامیابی دراصل ملازمین کی فتح ہے ۔

مجے جن سٹاف نے ووٹ دیا اس کا بھی شکریہ اور جس نے نہیں دیا اس کا بھی شکریہ ۔انشاء اللہ میں ملازمین کے حقوق کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا اور ملازمین کیلئے کئے گئے اعتماد کو ہرگز ٹھس نہیں پہنچائوں گا ۔

متعلقہ عنوان :