سانحہ اسمبلی ہال چوک میں اہم پیش رفت ایک سہولت کار گرفتار

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 15 فروری 2017 17:30

سانحہ اسمبلی ہال چوک میں اہم پیش رفت ایک سہولت کار گرفتار

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 فروری۔2017ء) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور خود کش دھماکے کے سلسلہ میں بڑی اہم پیش رفت ہوئی ہے اور حساس اداروں نے سانحہ اسمبلی ہال چوک کے ایک سہولت کار کو گرفتار کرلیا گیا ہے-سی ٹی ڈی ذرائع کے حوالے سے اطلاعات سامنے آئی ہے کہ سانحہ اسمبلی ہال چوک میں خودکش حملہ آور سمیت4افراد شامل تھے اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے سراغ لگایا گیا ہے کہ خودکش حملہ آور کے ساتھ ریگل چوک تک دو سہولت کار موجود تھے جن میں سے ایک ہال روڈکے قریب علیحدہ ہوگیا جبکہ دوسرا پینوراما سنٹرکے قریب تک خودکش حملہ آور کے ساتھ موجود رہا-ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سانحہ اسمبلی ہال چوک میں ملوث دہشت گرد حملے سے کچھ دن پہلے جنوبی پنجاب سے لاہور آئے تھے-یہ بھی بتایا گیا ہے حساس اداروں نے اطلاعات کی بنیاد پر کے پی کے میں بھی چھاپے مارے گئے ہیں- تاہم سیکورٹی وجوہات کی بنا پر گرفتار سہولت کار کی شناخت کو ظاہرنہیں کیاگیا-

متعلقہ عنوان :