ْبرآمدات میں اضافہ کیلئے تجارتی پالیسی میں مختص فنڈز استعمال میں لائے جائیں ‘ افتخار بشیر

تجارتی خسارہ میںکمی کیلئے برآمدات میں اضافہ کیلئے مثبت اقدامات اٹھائے جائیں ‘صدرگرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن

بدھ 15 فروری 2017 17:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2017ء) تاجر رہنما و صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار نے کہاہے کہ برآمدات میں اضافہ کیلئے تجارتی پالیسی میں مختص فنڈز استعمال میں لائے جائیں ،نئی تجارتی پالیسی2015-18کیلئے حکومت نے برآمدات میں اضافہ کیلئے اربوں روپے مختص کیے تھے لیکن انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ یہ وفاقی محکموں کی نااہلی کی باعث یہ رقم استعمال ہی نہ ہوسکی جس کے باعث برآمدات مسلسل تنزلی کا شکار ہیں اور تجارتی خسارہ29فیصد اضافے سی17ارب ڈالر سے متجاوز کرچکا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔افتخار بشیر چوہدری نے کہا کہ تجارتی پالیسی میں مختص رقم کو استعمال میں لاکر بیرون ملک پاکستانی اشیاء کی برآمدات کیلئے نمائشوں کا اہتمام کیا جائے نیز پاکستانی اشیاء کی کھپت کیلئے بیرون ملک نئی منڈیوں کی تلاش کے کام کو تیز تر کیاجائے ۔انہوںنے کہا کہ برآمدات میں اضافے کے لئے ایکسپورٹرز کے مسائل کو فوری حل کرنے اور صنعتوں کی پیداواری لاگت کم کرنے کیلئے ضروری اقدامات کیے جائیں جن میں صنعتوں کیلئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے تاکہ ملکی برآمدات میں اضافہ اور تجارتی خسارہ میں کمی ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :