پشاور میں عدلیہ کی گاڑی پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 15 فروری 2017 16:44

پشاور میں عدلیہ کی گاڑی پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی گئی
پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 فروری 2017ء) : پشاور کے علاقہ حیات آباد میں سول جج کی گاڑی پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک طالبان پاکستان کے جماعت الاحرار گروپ نے حیات آباد میں سول جج کی گاڑی پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ۔

(جاری ہے)

ترجمان محد خراسانی کا کہنا ہے کہ پشاور میں عدلیہ پر فدائی حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل تحریک طالبان پاکستان کے جماعت الاحرار گروپ نے پاکستان میں مسلح حملوں کی نئی لہر کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسلح حملوں کا ہدف پاکستانی فوج، پارلیمنٹ، عدلیہ، پولیس اور حکومتی خفیہ اداروں کے علاوہ کئی دیگر سرکاری اور غیر سرکاری ادارے بھی ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :