پی ڈے اے ملازمین کے لیے ورک چارج، مستقلی،پلاٹ کوٹہ میں اضافہ ، پیکج اور گریجیوٹی ، سروس اسٹرکچر،سکول کوٹہ کی بحالی،گروپ انشورنس،صحت عامہ پیکج کی بحالی ،حج کوٹہ کی بحالی اور اسپیشل پرسن ملازمین کا کوٹہ بڑھانا ہمارا حق ہے

یونائیٹڈپی ڈی اے ورکز یونین کے صدر ضیاء الحق کاکارکنان سے خطاب

بدھ 15 فروری 2017 17:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2017ء) آل ایمپلایئزپی ڈی ایPDAکے زیر اہتمام اپنے مطالبات کے لیے یونائیٹڈپی ڈی ایPDAورکز یونین کے صدر ضیاء الحق کی صدارت حیات آباد میں ایک گرینڈ جرگہ منعقد ہوا ۔جرگہ میں یونائیٹڈپی ڈی ایPDAورکز یونین کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

جرگے سے خطاب کرتے ہوئے یونائیٹڈپی ڈی ایPDAورکز یونین کے صدر ضیاء الحق نے مطالبہ کیا کہ PDAپی ڈے اے ملازمین کے لیے ورک چارج،ملازمین کی مستقلی،پلاٹ کوٹہ میں اضافہ ،تمام ملازمین کے لیے پیکج اور گریجیوٹی ،ملازمین کے لیے سروس اسٹریکچر بنانا،سکول کوٹہ کی بحالی،گروپ انشورنس،صحت عامہ کے لیے پیکج کی بحالی ،حج کوٹہ کی بحالی اور اسپیشل پرسن ملازمین کا کوٹہ بڑھانا ہمارا حق ہے لہذا اس پر فوری طور سے عمل درآمد کیا جائے تاکہ ملازمین میں موجود بے چینی کا خاتمہ ہو سکے ۔

انہوں نے کہا کہ آج کا یہ گرینڈ جرگہ ثابت کرتا ہے کہ ہمارے ورکر متحد ہیں اور ہر قسم کی قربانی کے لیے تیار ہے ۔حکومت کو فورری طور پر ہمارے مطالبات منظور کرنے ہونگے

متعلقہ عنوان :