ایف آر بنوں کی تحصیل اتمانزئی کے اساتذہ اور تعلیم یافتہ افراد وبلدیاتی نمائندوں کا گرینڈ جرگہ

بدھ 15 فروری 2017 17:06

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2017ء) ایف آر بنوں کی تحصیل اتمانزئی کے اساتذہ اور تعلیم یافتہ افراد وبلدیاتی نمائندوں کا گرینڈ جرگہ بمقام منڈ ی سردی خیل منعقد ہوا۔ جرگہ میں جانی خیل ‘ بکا خیل ‘ سردی خیل اور تختی خیل کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

جرگے سے مختلف افراد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایف آر بنوں میں دو الگ الگ تحصیلیں احمد زئی اور اتمانزئی کے نام سے ہیں۔ اس پر گزشتہ 7 سال مختلف کوٹہ جات پر بھرتیاں بھی ہوئی ہیں مگر تحصیل احمد زئی کے عوام اور کچھ بااثر افراد ان دو تحصیلوں کو ایک بنانے پر تلے ہوئے ہیں جو ایف آر بنوں کے خراب حالات کو اور بھی بگاڑ دیں گے۔ حکومت جلد از جلد نوٹس لے کر دونوں قوموں کو تباہی سے بچائے۔ …(رانا)

متعلقہ عنوان :