شہلارضاکے گھر کی آرائش کیلئے ایک کروڑ منظور

وزیر اعلی سندھ نے مذکورہ رقم کی منظوری ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کی درخواست پر دی

بدھ 15 فروری 2017 16:57

شہلارضاکے گھر کی آرائش کیلئے ایک کروڑ منظور
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2017ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کی سرکاری رہائش گاہ کی تزئین و آرائش کیلئے ایک کروڑ روپے کی منظوری دیدی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی سندھ نے مذکورہ رقم کی منظوری ڈپٹی سپیکر شہلا رضا کی درخواست پر دی ہے ۔ڈپٹی اسپیکر کی درخواست پر وزیر اعلی سندھ نے یہ رقم سیکریٹری سندھ اسمبلی کے زیر انتظام خرچ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے، وزیر اعلی سندھ نے اس سلسلے میں محکمہ خزانہ کو ضروری احکام جاری کردیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :