حیات آباد پشاورمیں سول ججزکو لیجانے والی گاڑی پر خودکش حملہ ‘4افراد ہلاک ‘20سے زائد زخمی ‘ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 15 فروری 2017 16:22

حیات آباد پشاورمیں سول ججزکو لیجانے والی گاڑی پر خودکش حملہ ‘4افراد ..

پشاور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 فروری۔2017ء) خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں دھماکے کے نتیجے میں4افراد ہلاک اور20زخمی ہوگئے ہیں‘ مقامی حکام کا کہنا ہے ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا پشاور کے علاقے حیات آباد فیز 5 میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے قریب ہوا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایک موٹر سائیکل سوار نے ایک سول ججزکو لیجانے والی سرکاری وین کے قریب پہنچا تو دھماکہ ہوگیا جس نے گرد ونواح کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے-دھماکے بعد جائے وقوع پر انسانی اعضاءبکھرے پڑے ہیں -گاڑی میں 18فراد کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے-ایس ایس پی آپریشنزپشاور نے دھماکے میں 3افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے دھماکے کی اطلاعات ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوع کی جانب روانہ ہوگئیں۔

(جاری ہے)

فی الوقت دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں کیا جاسکا۔ دوسری جانب اس حوالے سے بھی رپورٹس سامنے آرہی ہیں کہ دھماکا ایک موٹرسائیکل میں ہوا۔حیات آباد فیز 5 پشاور کے پوش علاقوں میں شمار ہوتا ہے، جہاں کافی سرکاری اور نجی اداروں کے دفاتر بھی موجود ہیں۔حیات آباد کے جس علاقے کو نشانہ بنایا گیا ہے وہ خیبرایجنسی سے تقریبا ایک کلومیٹرکے فاصلے پر واقع ہے اور علاقے میں نیب ‘پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی‘ پاسپورٹ آفس سمیت اہم سرکاری دفاترموجود ہیں -اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی آج اس علاقے میں موجود ایک ہسپتال کی تقریب میں شرکت کرنا تھی-حیات آباد فیز5کا یہ علاقہ پشاور کا حساس ترین تصور کیا جاتا ہے اور عموما یہاں انتہائی سخت حفاظتی انتظامات رہتے ہیں-پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سوار خودکش حملہ آور نے سرکاری گاڑی کو نشانہ بنایا جس سے گاڑی کے ڈرائیورسمیت4افراد ہلاک اور دو خواتین سمیت20افراد اس خود کش حملے میں زخمی ہوئے ہیں-