دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ‘دینا کا کوئی مذہب کسی کو بے گنا ہ کو قتل کرنے کی اجازت نہیں دیتا

سابق سینئر نائب صدر چیمبر آف کامرس خواجہ ظفر اقبال کی صحافیوں سے بات چیت

بدھ 15 فروری 2017 16:28

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2017ء) سابق سینئر نائب صدر چیمبر آف کامرس خواجہ ظفر اقبال نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ۔دینا کا کوئی مذہب کسی کو بے گنا قتل کرنے کی اجازت نہیں دیتا ۔لاہور دہشت گردی کے واقع سے پوری قوم افسردہ ہو گئی ہے۔ امن اور پاکستان کے دشمنوں کو کیفر کردار تک ضرور پہنچنا چاہیے۔

پنجاب پر امن صوبہ ہے جس کو دہشت گردوں نے منظم سازش کے تحت نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

پاک فوج ضرب عضب آپریشن کو جاری رکھے پاکستانی عوام کے ساتھ پوری کشمیری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خواجہ ظفر اقبال نے کہا لاہور دہشت گردی کے واقع نے ہم سب کو بہت زیادہ دکھی کیا ہے۔ بے گنا لوگ شہید ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا وفاقی حکومت دہشت گردی کے نیٹ ورک کو توڑنے کے لیے تمام وسائل بروے کار لائے ۔ خواجہ ظفر اقبال نے کہا پاکستانی قوم ایک بہادر قوم ہے اور اس کے حوصلے بلند ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اور وفاقی حکومت سیکورٹی پلان کو مزید سخت کرے۔اور دہشت گردی میں ملوث مجرموں کو فوری گرفتار کر کے قوم کے سامنے لائیں ۔

متعلقہ عنوان :