وزیر اعظم فاروق حیدر کا پہلا دورہ میرپور وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے 7ماہ بعد سازش کے تحت ناکام اور مایوس کن بنایا گیا ‘ وزیراعظم کو دیدہ دانستہ طور پر نہ صرف پارٹی کارکنوں بلکہ معزز شہر کاروباری ،سیاسی وسماجی شخصیات سے بہت دور رکھا گیا

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی ممبر مرکزی مجلس عاملہ کے رکن اعجاز احمد میر کی بات چیت

بدھ 15 فروری 2017 16:27

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2017ء) مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی ممبر مرکزی مجلس عاملہ کے رکن اعجاز احمد میر نے کہا ہے کہ راجہ فاروق حیدر خان وزیراعظم آزادکشمیر کا پہلا دورہ میرپور وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے سات ماہ بعد ایک سازش کے تحت ناکام اور مایوس کن بنایا گیا وزیراعظم کو دیدہ دانستہ طور پر نہ صرف پارٹی کارکنوں بلکہ معزز شہر کاروباری ،سیاسی وسماجی شخصیات سے بہت دور رکھا گیا ۔

راجہ فاروق حیدر جو کہ پورے آزادکشمیر کے وزیراعظم ہیں کو میرپور دورہ کے دوران سخت پولیس سیکیورٹی کی ضرورت نہ تھی مگر نہ جانے کن خدشات کی بنا پر ن لیگ کارکنوں کے بجائے وزیراعظم کو اپنے ساتھ سینکڑوں کی تعدا دمیں پولیس اہلکار رکھنے ضرورت کیوں محسوس ہوئی جبکہ میرپور کے شہری پر امن اور مہمان نوازی میں اپنا ثانی نہیں رکھتے حیران کن بات یہ ہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کے استقبال کے لیے حلقہ تین کی حدود میں صرف پچاس یا ساٹھ ن لیگی کارکن موجود تھے جبکہ چوہدری سعید کو وزارت ملنے پر ان کے استقبال کے لیے ہزاروں کارکن اور پانچ سو سے زائد گاڑیوں کا قافلہ ان کا استقبال کرنے کے لیے منگلا پل پر تھا ۔

(جاری ہے)

راجہ فاروق حیدر خان وزیراعظم آزادکشمیر کا پہلا دورہ میرپور اور ایسا استقبال چوہدری سعید کے لیے اور کارکنوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے وزیراعظم کے دورہ میرپور اور ان کے استقبال کے لیے چوہدری سعید یا پارٹی کے سٹی صدر نے کوئی مشورتی میٹنگ نہ بلائی اور نہ ہی کوئی رابطہ کیا بلکہ چوہدری سعید نے مخصوص ٹولہ کے ذریعے مسلم لیگ ن سٹی میرپور کو یرغمال بنا رکھا ہے جبکہ پچھلے سات ماہ سے چوہدری سعید نے پارٹی کارکنوں ،ووٹروں سپورٹروں کی نہ تو کوئی میٹنگ بلائی اور نہ ہی آج تک باضابطہ طور پر ان کو جیت سے ہمکنار کروانے والے کارکنوں کا انہوں نے شکریہ ادا کیا ۔

ایک موبائل کال کی دوری کا دعوی کرنے والے اور حیران کن اور ناقابل یقین کامیابی دلا کر اسمبلی پہنچانے والوں کے درمیان میلوں لمبی دوری نظر آرہی ہے چوہدری سعید سیاست کو کاروبار سمجھ کر چلا رہے ہیں یہ کاروباری نہ صرف مسلم لیگ ن میرپور کے کارکنوں بلکہ میاں نواز شریف وزیراعظم پاکستان کے ویژن اور وفاقی وزرا جنہوں نے حالیہ الیکشن کے دوران دن رات ایک کر کے پورے آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کو تاریخی فتح دلوائی ان کی شبانہ روز محنت پر بھی پانی پھر جائے گا اور مسلم لیگ ن آزادکشمیر کو ناقابل تلافی نقصان ہو گا مگر ہم ایسا نہیں ہونے دینگے ۔

وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان آپ نے میرپور کی ترقیاتی سیکیموں کے لیے چار کروڑ روپے چوہدری سعید ایم ایل کو دیئے یہ چار کروڑ روپے کن گھوسٹ سیکیموں پر خرچ میرپور سٹی کے کسی کارکن کو ایم ایل اے نے اعتماد میں نہیں لیا اور نہ ہی کسی سے مشاورت کی گئی ہے یہ چار کروڑ روپے میرپور کے کارکنوں اور ووٹ دیکر ایم ایل او کامیاب کرنے والے شہریوں کی سیکیموں کے لیے تھا ان گھوسٹ سیکیموں اور دیگر مسائل کی چیکنگ کے لیے ایک مستقبل بنیادوں پر پارٹی کے سینئر کارکنوں اور شہریوں پر مشتمل پندرہ رکنی کمیٹی بنائے جائے جس میں کوئی بیوروکریسی افسر یا سرکاری ملازم نہ ہو تا کہ آئندہ بھی حلقہ تین کی جیت کوئی یقینی بنایا جاسکے ۔

راجہ فاروق حیدر خان وزیراعظم آزادکشمیر آپ نے سات ماہ دیر سے میرپور کا دورہ کیا مگر درست نہیں کیا آپ میرپور کے کارکنوں اور شہریوں نے آپ سے بڑی امیدیں لگا رکھتی تھی مگر آپ نے 2015کے ضمنی الیکشن کے کسی بھی وعدے کو وفا نہیں کیا اور نہ ہی مزید کوئی ترقیاتی پیکچ دیا ہے ۔میرپورکے کارکن اور شہری پچھلے دس سالوں سے ناپید بنیادی سہولتیں مانگتے چلے آرہے ہیں یہ میرپور کے تارکین وطن جفا کش اور مہمان نواز شہریوں کا حق ہے ۔

یہ آپ سے صرف اور صرف گیس ،بجلی ،پانی ،سڑکیں سیوریج ،صحت و صفائی ،کرپٹ بیورکریسی اور رشوت خور ملازمین کا عملی احتساب چاہتے ہیں ۔دو بار پاکستان کی خوشحالی کیلئے قربانیاں دینے والوں کے لیے اپنے پہلے دورہ میں آپ کو پرانے وعدوں کو پورا کرنے کیساتھ ساتھ ایک نیا بڑا ترقیاتی پیکج دینا ضروری تھا ایم ڈی اے کے سابقہ ڈی جی چوہدری قیوم سے لیکر راجہ امجد پرویز تک کی الاٹ منٹ کینسل کر کے معزز ین شہر اور سینئر کارکنوں پر مشتمل کمیٹی کے ذریعے اصل حقائق تک پہنچنا ضروری ہے بلدیاتی الیکشن سے قبل پارٹی سٹی میرپور کے سینئر کارکنوں اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن لگا یا جائے تا کہ بلدیاتی الیکشن میں ن لیگ کی جیت کو یقینی بناسکیں ۔

نواز شریف زندہ باد پاکستان پائندہ باد مسلم لیگ ن زندہ باد ۔

متعلقہ عنوان :