سندھ ہائیکورٹ نے نیب کے خلاف میر منور تالپور کی ہراساں کرنے سے متعلق درخواست نمٹادی

بدھ 15 فروری 2017 16:21

سندھ ہائیکورٹ نے نیب کے خلاف میر منور تالپور کی ہراساں کرنے سے متعلق ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے نیب کے خلاف میر منور تالپور کی ہراساں کرنے سے متعلق درخواست نمٹادی ہے ۔بدھ کو سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق علی شاہ پر مشتمل دو رکنی بینچ کی عدالت میں میر منور تالپور کیخلاف نیب انکوائری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ نیب نے میر منور تالپور کی انکوائری سے متعلق جواب جمع کرادیا گیا ۔

(جاری ہے)

جواب میں بتایا گیا کہ نیب کی جانب سے میر منور تالپور کیخلاف انکوائری ختم کردی گئی ہے۔ مستقبل میں اگر تحقیقات کرنا ہوںگی تو وہ قانون کے دائرے میں رہ کر تحقیقات کی جائیں گی ۔ غلط کارروائی اورہراساں نہیں کیا جائے گا ۔ عدالت نے نیب کی جانب سے یقین دہانی کرانے پر میر منور تالپور کی درخواست نمٹادی ہے ۔واضح رہے میر منور تالپور کی جانب سے نیب کی جانب سے ہراساں کرنے اور کارروائی کیخلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :