فاتا کے قومی دھارے میں شامل ہونے پر متفق ہیں‘ فاٹا کے ساتھ کئے گئے وعدوں پر قائم رہا جائے‘ فاٹا کے مسائل جاننے کے لئے گہرائی سے مطالعہ کر ناہوگا‘ قوی مفاد کی خاطر بہت سی ناپسندیدہ چیزیں بھی قبول کیں

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی پشاور میں میڈیا سے گفتگو

بدھ 15 فروری 2017 16:19

فاتا کے قومی دھارے میں شامل ہونے پر متفق ہیں‘ فاٹا کے ساتھ کئے گئے وعدوں ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2017ء) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ فاتا کے قومی دھارے میں شامل ہونے پر متفق ہیں‘ فاٹا کے ساتھ کئے گئے وعدوں پر قائم رہا جائے‘ فاٹا کے مسائل جاننے کے لئے گہرائی سے مطالعہ کرناہوگا‘ قوی مفاد کی خاطر بہت سی ناپسندیدہ چیزیں بھی قبول کیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ فاٹا کو دیگر شعبوں کے معیار پر لانے کے لئے وافر پیسہ دیا جائے فاٹا کو وافر فنڈز دیئے جائیں تاکہ لوگوں کے بنیادی مسائل حل ہوں۔

فاٹا کے قومی دھارے میں شامل ہونے پر متفق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریفرنڈم کی بات ضرور کی تھی مگر اسے قبول نیں کیا فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے تمام نکات سے اتفاق کرتے ہیں۔ فاٹا کے ساتھ کئے گئے وعدوں پر قائم رہا جائے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ قومی مفاد کی خاطر بہت سی ناپسندیدہ چیزیں بھی قبول کیں۔ فاٹا کے مسائل جاننے کے لئے گہرائی سے مطالعہ کرنا ہوگا۔