ملکی قوانین کو اسلامی سانچے میں ڈھالنا وقت کا اہم تقاضا ہے‘فاروق حیدر نے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دلوانے کا اعلان کر کے مسلمانوں کے دلوں کو خوش کردیا، قادیانی اسلام اور پاکستان دشمن ہیں

الحیدر فائونڈیشن کے چیئرمین طاہر حیدر کی صحافیوں سے بات چیت

بدھ 15 فروری 2017 16:13

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2017ء) ملکی قوانین کو اسلامی سانچے میں ڈھالنا وقت کا اہم تقاضا ہے۔ راجہ محمد فاروق حیدر نے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دلوانے کا اعلان کر کے مسلمانوں کے دلوں کو خوش کردیا، قادیانی اسلام اور پاکستان دشمن ہیں۔ ان خیالات کا اظہار الحیدر فائونڈیشن کے چیئرمین طاہر حیدر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ قادیانی پاکستان میں اعلیٰ اکلیدی عہدوں پر فائز ہیں جو کہ آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے۔ قادیانی دراصل اسرائیل کے پے رول ہیں اور پاکستان دشمن ہیں یہ ہمیشہ ملک کے خلاف ہونے والی عالمی سازشوں کا حصہ رہے ہیں اور انہوں نے ہمیشہ پاکستان کے مفاد کے خلاف کام کیا۔ وقت کا تقاضا ہے کہ پاکستان کی طرح ان کو آزادکشمیر میں بھی غیر مسلم اقلیت قرار دیا جائے۔

(جاری ہے)

اور انہیںمختلف اداروں کے کلیدی عہدوں سے الگ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ الحیدر فائونڈیشن کے تمام ذمہ داران اور کارکنان وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل و چیئرمین مرکزی سیرت مصطفیٰ کمیٹی آزادکشمیر مولانا عتیق الرحمن دانش کا مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے ایک سنہری کارنامہ سرانجام دینے کی بنیاد رکھ دی ہے اور ہمیں امید ہے کہ وزیراعظم جلد قرارداد ختم نبوت کو آئین کا حصہ بنائیں گے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسکولز کے نصاب میں بھی تبدیلی کی ضرورت ہے اورتمام نصاب کو اسلامی سانچے میں ڈھالنے کے لئے کمیٹی تشکیل دی جائے کہ جو سفارشات مرتب کرے اور اس کمیٹی میں جید علماء کرام اور اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کو شامل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :