سانحہ لاہور کا ذمہ دار ہندوستان ہے ، پاکستان دشمنی میں مودی پاگل ہو چکا ہے‘ مودی کا پاگل پن جنوبی ایشیاء کے امن کو تباہ کر دے گا‘ حکومت عالمی عدالت میں ہندوستان بالخصوص مودی کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ درج کروائے

انصار الامہ جموںوکشمیر کے امیر اعلیٰ مولانا محمد فاروق کشمیری کی صحافیوں سے بات چیت

بدھ 15 فروری 2017 16:13

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2017ء) سانحہ لاہور کا ذمہ دار ہندوستان ہے ، پاکستان دشمنی میں مودی پاگل ہو چکا ہے، مودی کا پاگل پن جنوبی ایشیاء کے امن کو تباہ کر دے گا، حکومت عالمی عدالت میں ہندوستان بالخصوص مودی کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ درج کروائے اور مودی کو عالمی دہشت گرد ڈیکلیئر کروائے۔ ان خیالات کا اظہار انصار الامہ جموںوکشمیر کے امیر اعلیٰ مولانا محمد فاروق کشمیری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک طرف لائن آف کنٹرول پر مسلسل اشتعال انگیز کارروائیاں کر رہا ہے اور دوسری جانب اندرونی طور پر پاکستان کو غیر مستحکم کر رہا ہے ، لاہور میں جو کچھ ہوا اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے یہ سب کچھ جہاد نہیں بلکہ فساد فی الارض ہے۔

(جاری ہے)

جہاد ایک مقدس عبادت ہے اور جہاد کفار دشمن کے خلاف کیا جاتا ہے۔ اسکول، کالجز اور بازاروں میں بے گناہوں کو قتل کرنا خون کی ہولی کھیلنا یہ سب یہود و ہنود کی کارستانی ہے۔

حکومت بلا تمیز و تفریق دہشت گردوں کے خلاف جارحانہ کارروائی کرے اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اب چپ کاروزہ توڑ دینا چاہئیے اور عالمی دہشت گرد مودی اور اس کے حواریوں کے خلاف سیاسی، سفارتی اور عسکری محاذ پر اپنی جدوجہد کو تیز تر کرنا چاہئیے۔ کیونکہ کچھ لوگ شرافت کی زبان نہیں سمجھتے بلکہ انہیں وہی زبان سمجھ آتی ہے جس کے وہ عادی ہوں مسلمانوں کی بدقسمتی ہے کہ دنیا کی بزدل ترین قوم ہندو آج مسلمانوں کے خون کی ہولی کھیل رہی ہے اور جب جہاں جس اندا زمیں یہ چاہتے ہیں کہ مسلمانوں کا خون بہا دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کی شہادت ، لائن آف کنٹرول پر فائرنگ، پاک آرمی کے جوانوں کی شہادت، لاہور میں بے گناہوں کا قتل عام آخر کب تک ہم اپنے جوانوں کے لاشے اٹھاتے رہیں گی اور حکومت کے آہنی ہاتھ کب باہر آئیں گی انڈیا صرف گولی کی زبان سمجھتا ہے اور اس سے اسی زبان میں بات کرنے کی ضرورت ہے۔