شیخوپورہ میں فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے3 افراد جھلس کر دم توڑگئے‘ 35سے زائد مزدور زخمی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 15 فروری 2017 15:33

شیخوپورہ میں فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے3 افراد جھلس کر دم توڑگئے‘ 35سے ..

شیخوپورہ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 فروری۔2017ء) شیخوپورہ میں قلعہ ستارشاہ کے قریب گاڑیوں کے پرزے بنانے والی فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے3 افراد جھلس کر دم توڑگئے جبکہ 35سے زائد مزدور زخمی ہو گئے۔ آگ پر قابو پانےکی کوششیں جاری ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ حادثہ مبینہ طورپر فیکٹری انتظامیہ کی غفلت کے باعث پیش آیا۔

(جاری ہے)

بوائلر کے نوزل سے گیس خارج نہیں ہورہی تھی اورگیس زیادہ بھرجانے سے بوائلر پھٹنے سے شدید جھلسنے والے 21 ملازمین کو لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔ لاہور منتقل کیے جانے والے تمام زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ شیخو پورہ کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں برن یونٹ موجود نہیں جس کی وجہ سے جھلسنے والے مریضوں کو شدید مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔واقعے کے بعد زخمیوں کے لواحقین نے ہسپتال کے باہر فیکٹری انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ڈپٹی کمشنر نے آتشزدگی کا شکار ہونے والی فیکٹری کو سیل کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :