مجلس وحدت المسلمین آزادکشمیرکے جنرل سیکرٹری نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 15 فروری 2017 14:51

مجلس وحدت المسلمین آزادکشمیرکے جنرل سیکرٹری نامعلوم افراد کی فائرنگ ..

مظفرآباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 فروری۔2017ء) آزاد جموں و کشمیر میں مجلس وحدت المسلمین کے جنرل سیکریٹری علامہ تصور الجوادی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق علامہ تصور الجوادی اپنی اہلیہ کے ساتھ موٹرسائیکل پر جہلم ویلی روڈ سے گڑھی دوپٹہ کی طرف جارہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ اور ان کی اہلیہ زخمی ہوگئیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 جائے وقوع پر پہنچی اور زخمیوں کو مظفرآباد کے شیخ خلیفہ بن زیاد النہیان ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈی آئی جی پولیس گلزار خان نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں علامہ تصور الجوادی کو گردن میں گولی لگی اور ان کی حالت تشویش ناک بتائی گئی، جبکہ ان کی اہلیہ کو بازو میں ایک گولی لگی اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔دوسری جانب ملزمان جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔